اسلام آباد ( کرائم رپورٹر) اسلام آبادپولیس ٹریفک ڈویژن سے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کے اعزاز میں ٹریفک ہیڈکوارٹرز فیض آباد میں پروقارالوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا،چیف ٹریفک آفیسر محمد سرفراز ورک نے ریٹائرڈ افسران کو اعزازی شیلڈ پیش کی اور مستقبل کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس ٹریفک ڈویژن سے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کے اعزاز میں ٹریفک ہیڈکوارٹرز فیض آباد میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا ، تقریب میںچیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی، اس موقع پر دیگر سینئر پولیس افسران بھی موجود تھے.
مہماں خصوصی نے اسلام آباد پولیس سے ریٹائرڈ ہونے والے افسران کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان افسران نے اسلام آباد پولیس میں لگن اورایمانداری کے ساتھ خدمات سر انجام دئیے اور اسلام آباد پولیس کو ایک مثالی فورس بنانے کے لئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،ریٹائرڈ ہونے والے افسران نے اسلام آباد پولیس کی مختلف ڈویژنز میں اپنی خدمات سرانجام دیں.
تقریب کے اختتام پر سی ٹی او اسلام آبادنے ریٹائرڈ ہونے والے افسر ان کواعزازی پولیس شیلڈ پیش کی اور مستقبل کیلئے نیک تمناﺅں کا اظہار کیا،انہوں نے مزید کہاکہ ریٹائرڈ ہونے والے افسران کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا کیونکہ انہوں نے فورس کے امیج کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیاہے ۔