بینکوں میں کروڑوں روپےکے فراڈ کیس کا انکشاف ایف آئی اے نے 2 ملزمان کو گر فتار کر لیا

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)و فاقی دارلحکومت میں بینکوں میں کروڑوں روپےکے فراڈ کیس کا انکشاف ایف آئی اے نے 2 ملزمان کو گر فتار کر لیا دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپےشروع ، گر فتار ملزمان کو آج عدالت پیش کر کے ریمانڈ لیا جائے گا، ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آبادنے بینک فراڈ کیس میں ملوث بینک کے 2 افسران جن میں محمد حنیف اور محمد اقبال شامل ہیںیہ ملزمان بوگس چیک کے ذریعے کروڑوں روپے فراڈ کرتے تھے ان ملزمان کو ایف آئی نے اسلام آباد سے گرفتار کیا گیاملزمان نے بوگس چیک پر نجی اکاونٹ سے 22.7 ملین روپے کیش کروائےگرفتار ملزمان کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ اسلام آباد میں واقع مختلف بینکوں کی برانچز میں بطور OG-3 کے عہدے پر تعینات تھےایف آئی اے نے تفتیش کا آغاز کر دیا گیادیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں .