اسلام آباد ۔کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث سی ڈی اے اور فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاﺅسگ فاﺅنڈیشن کے اہلکارفخر عباس رانا منیر مراج افریدی اور قیصر عباس کو جمعہ کے روز عدالت پیش کیا گیا جہاں پر جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے رانا منیر کو جوڈیشل کر دیا جبکہ دیگر ملزمان جن میں فخر عباس مراج افریدی اور قیصر عباس دو روزہ ریمانڈ پر ایف ائی اے کے حوالے کر دیا ملزم فخر عباس جو کہ سی ڈی اے میں بطور پٹواری ہے ذرا الزام تھا کہ موزہ شاہ اللہ دتا سیکٹر جی 13 کی زمین سے متعلق جعلی رپورٹس تیار کی گئی ملزمان نے چار کنال زمین کی جعلی ملکیت ظاہر کی تھی ہیں
یاد رہے کہ گزشتہ روز کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث سی ڈی اے اور فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائرز ہاوسنگ فاونڈیشن کے اہلکاروں سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،گرفتار ملزمان میں فخر عباس، رانا منیر، معراج آفریدی اور قیصر عباس شامل تھے
ملزم فخر عباس سی ڈی اے میں بطور پٹوری تعینات ہے،ملزم نے موضع شاہ اللہ دتہ، سیکٹر ڈی-13 کی زمین سے متعلق جعلی رپورٹس تیار کی گئیں،ملزمان نے 4 کنال زمین کی جعلی ملکیت ظاہر کی
ملزم نے دیگر ملزمان کی ملی بھگت سے پاور آف اٹارنیز فراڈ سے رجسٹرڈ کرائیں،ملزم نے شکایت کنندہ سے 70 لاکھ روپے کا فراڈ کیا گیا،جبکہ ملزم رانا منیر، معراج آفریدی اور قیصر عباس نے جعل سازی کرتے ہوئے پلاٹ کی ملکیت تبدیل کر دی
ملزمان نے پلاٹ کی ملکیت جعل سازی کرتے ہوئے غیر متعلقہ شخص کے نام ٹرانسفر کی۔ملزم رانا منیر فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائرز ہاوسنگ فاونڈیشن میں بطور ڈپٹی ڈائریکٹر جبکہ ملزم معراج آفریدی بطور ایگزیکٹو انجینئر تعینات ہے۔ملزمان کے خلاف گزشتہ سال مقدمات درج ہوئے تھے،دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں