ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیر صدارت جرائم کی صورت حال کا جا ئز ہ ، اسکے سدباب کے حو الے سے اہم اجلاس

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی زیر صدارت جرائم کی صورت حال کا جا ئز ہ لینے اور اسکے سدباب کے حو الے سے اہم اجلاس، اجلاس میں تمام تھانہ جات کی کارکردگی کا جائزہ لیاگیا، قتل و دیگر سنگین جر ائم میں ملوث اشتہا ری مجرمان کی گرفتاری،منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی، گشت کو مزید مو ثر و با مقصد بنانے کے لیے سخت ہد ایا ت جاری، شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی رضا کی زیر صدار ت کر ائم کے حو الے سے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیا،اجلاس میں زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، تمام ایس ایچ اوز نے شرکت کی، اجلا س میں تما م افسران کی کا رکر دگی کا جا ئز ہ لیا گیا، ڈی آئی جی اسلام آباد نے تما م افسران کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ راہزنی،ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے سخت اقدمات عمل میں لائے جائیں،تمام افسران اشتہاری، عدالتی اور عادی مجرمان کی گرفتار یوں کویقینی بنائیں، پٹر ولنگ کو با مقصداور مزید مو ثر بنایا جائے.

انہوں نے کہا کہ کارگردگی مزید بہتر بنا نے کیلئے ہر زون میں الگ سے میٹنگ کا انعقاد کیا جا ئے گا،گاڑی و مو ٹر سائیکل چوری کے انسداد اور اس میں ملوث ملزمان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں، ڈکیتی اور دیگر مقدمات میں ملوث عدم گرفتار ملزمان کو جلد ازجلدگرفتارکیا جائے، انہوں نے افسران کو مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ جرائم پیشہ عناصر کی نشاندہی کریں اور ایسے عناصرکے سدباب کو یقینی بنائیں، غیر اخلا قی سر گر میو ں میں ملوث ملزمان کے خلاف مو ثر کا روائیاں کر تے ہو ئے ان کو گرفتار کیا جائے، تمام افسران پیشہ وربھکا ریو ں اوران کے سہو لت کا روں کو گرفتار کرکے انکے خلاف مقدما ت کا اندراج کر یں، زیر تفتیش مقدمات کے چالان جلد از جلد یکسو کر کے مجاز عدالتوں میں بھجوائے جائیں،مقدمات کی تفتیش میں بہتری لائی جائے،ڈولفن اور تھا نہ جا ت کی گشت کو مزید مو ثر اور با مقصد بنا یا جا ئے، شہر یو ں کی خدمت اولین تر جیح ہے، اس میں کسی قسم کی غفلت ہر گز بر داشت نہیں کی جا ئے گی، شہر کے امن میں خلل ڈالنے اور شہر یو ں کو قیمتی اثاثے سے محروم کر نے والو ں کی جگہ حو الات یا جیل ہو نی چاہیے۔