اسلام آباد(کرائم رپورٹر) پولیس نے تھانہ ترنول کے علاقہ سے تاوان کیلئے اغواءہونے والے کمسن بچے کو بحفاظت بازیاب کرایااورمرکزی ملزم کوگرفتارکرلیا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے ساتھی ملزمان کے ہمراہ تا وان کے غر ض سے کمسن بچے کو اغو اءکیا تھا، ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں متحر ک ہیں جن کو جلد گرفتار کرلیا جا ئے گا، ایس ایس پی آ پر یشنز /انو سٹی گیشن کی پریس کانفرنس تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آ پر یشنز /انو سٹی گیشن محمد ارسلان شاہزیب نے ریسکیو 15پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ مورخہ 29 دسمبر 2024کو مدعی مقدمہ مسمی محمد کا شف نے تھانہ تر نول میں تحر یری درخواست دی کہ اس کا چار سالہ بیٹا ابو بکر گھر سے با ہر گیا جس کو نامعلوم ملزمان نے اغواءکرلیا ہے،تھانہ تر نول پولیس نے فوری مقدمہ نمبر993 بجرم 364 ت پ درج لیااور ضابطہ کارروائی شروع کی، جبکہ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصررضوی نے کمسن بچے کے اغواءکا فوری نوٹس لیتے ہوئے بچے کی جلد از جلد بحفاظت بازیابی کے احکامات جاری کئے ،جس پرڈی آئی جی اسلام آ باد سید علی رضا نے ایس ایس پی آ پر یشنز /انو سٹی گیشن کی زیر نگر انی ایس پی صدر زون خان زیب، ایس ایچ او تھا نہ ترنول، ایس ایچ او تھانہ سنبل و و دیگر افسران پر مشتمل مختلف پولیس ٹیمیں تشکیل دیں .
وقوعہ میں ملوث ملزمان نے کمسن بچے کو اغواءکر نے کے بعد 50لا کھ روپے تا وان طلب کیا اور تا وان کی رقم ادا نہ کر نے کی صورت میں بچے کو قتل کر نے کی دھمکی دی،پولیس ٹیموں نے جائے وقوعہ کی حدود میں سرچنگ کی اوراسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں ریڈ کئے اور ایسے تمام ملزمان کا بھی ریکارڈ حاصل کیا جو ایسے واقعات میں ملوث رہ چکے تھے ،اسی کے ساتھ پولیس ٹیموں نے جدید تکنیکی اور ہیومن ذرائع کی مد د سے ملزمان کو ٹریس کرلیا، پولیس نے انتہائی محفوظ طریقے سے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم اختر نو ازکو گرفتار کرکے ملزم کے قبضہ سے مغوی بچے ابو بکر کو بغیر تا وان ادا کیے بحفا ظت با زیا ب کرالیا،بچے کو والد ین کے حوالے کر دیا گیا ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے انکشاف کیا کہ ساتھی ملزمان کے ہمراہ تا وان کی غر ض سے کمسن بچے کو اغو اءکیا تھا، ساتھی ملزم کی گرفتار ی کے لیے پولیس ٹیمیں متحر ک ہیں جس کو جلد گرفتار کرلیا جا ے گا، بچے کی بحفاظت بازیابی پر والدین نے اسلام آباد پولیس کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور اسلام آباد پولیس کی کا وشوں کی تعریف کی،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصررضوی نے پولیس ٹیموں کو شاباش دی اور اعلی کارکردگی پر نقدانعامات اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ۔