ٹریفک پولیس نے ماہ دسمبر کے آخری عشرے می ںٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 31ہزار سے زائد گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کے خلاف کارروائیاں

اسلام آباد(کرائم رپورٹر) ٹریفک پولیس نے گزشتہ سال 2024کے ماہ دسمبر کے آخری عشرے می ںٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 31ہزار سے زائد گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کے خلاف کارروائیاں عمل میں لائیں، سنگین خلاف ورزیوں پر6584گاڑیوں اور موٹرسائیکلز کو مختلف تھانہ جات میں بند کیا، جبکہ گزشتہ سال غیر قانونی پارکنگ پر 01لاکھ21ہزار سے زائد ڈرائیورز کیخلاف بلاتفریق کریک ڈاﺅن عمل میں لایا گیا ، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس کا وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں مختلف ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر بھرپور کریک ڈاﺅن جاری ہے،اس سلسلے میںاسلام آباد ٹریفک پولیس کی طرف سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لئے خصوصی ناکہ جات لگائے گئے ہیں،جس میں گزشتہ سال 2024کے ماہ دسمبر کے آخری عشرے میںٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر 31ہزار سے زائد گاڑیوں و موٹرسائیکلوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں عمل میں لائی گئیں، سنگین خلاف ورزیوں پر6584گاڑیوں اور موٹرسائیکلز کو مختلف تھانہ جات میں بند کیاگیا.

اسی طرح اسلام آباد ٹریفک پولیس کا نو پارکنگ اورفٹ باتھ پر غیر قانونی پارکنگ کی خلاف ورزی کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف بھی بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس ضمن میں خصوصی دستوں نے وفاقی دارلحکومت کے شاپنگ مالز،مارکیٹس، تجارتی مراکز اور بڑی شاہراﺅں میں غیر قانونی پارکنگ کیخلاف کریک ڈاﺅن کرتے ہوئے گزشتہ سال 2024کے دوران 01لاکھ 21ہزار سے زائد ڈرائیورز کیخلاف کارروائیاں عمل میںلائیںاورمتعدد گاڑیوں کو مختلف تھانہ جات میں بند کیا،چیف ٹریفک آفیسراسلام آبادمحمد سرفراز ورک نے تمام زونل ڈی ایس پیز کو خصوصی طورپرہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو کم کرنے کے لئے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور ٹریفک کے بہاو¿ میں رکاوٹ بننے والے عناصر خصوصاً جو ٹریفک ڈسپلن کو متاثر کرتے ہیں ان کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کو مزید سخت اور موثر بنایا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ شہر ی ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں،ٹریفک قوانین کی پاسداری محفوظ زندگی کی ضمانت ہے،شہری کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع ”پکار”15-یا ”آئی سی ٹی ”15-ایپ پر دیں۔