اسلام آباد(کرائم رپورٹر)آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سیف سٹی اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس اجلاس میں سکیورٹی اقدامات، جرائم کی روک تھام اور ٹریفک کے انتظامات پر ڈویژنل سربراہان نے بریفنگ دی اورسال2025کیلئے نئے اہداف کا تعین کیاگیا،جبکہ اسلام آبادپولیس میں قائم تمام یونٹس کی کارکردگی کا ازسر نو جائزہ لیاگیا، شہر میں تمام نقل و حرکت کی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے سرویلنس سمیت مربوط ٹریفک کے نظام کو برقرار رکھنے کیلئے موثراقدمات عمل میں لانے کے احکامات جاری کئے ، تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت سیف سٹی اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا،اس موقع پر تمام ڈویژنز کے ڈی آئی جیز،اے آئی جیز،ایس ایس پیز اورایس پیز نے شرکت کی،اجلاس میں سکیورٹی اقدامات، جرائم کی روک تھام، اور ٹریفک کے انتظامات پر ڈویڑنل سربراہان سے تفصیلی بریفنگ لی اور سال 2025 کے لیے نئے اہداف مقرر کیے گئے،آئی جی اسلام آباد نے وفاقی دارلحکوم ت میں جرائم کے سدباب کویقینی بنانے کیلئے اسلام آباد پولیس میں قائم تمام منظم یونٹس کی کارکردگی کا ازسرنو جائزہ لیا اورشہر میں تمام نقل و حرکت کی سیف سٹی کیمروں کے ذریعے موثرسرویلنس کو یقینی بنانے کیلئے بہترلائحہ عمل کی ہدایات دیں.
انہوں نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران موجودہ وسائل کو بہترین اندازامیں استعمال کریں اورکارکردگی کو بہتر بناتے ہوئے شہر میں جرائم کی بیخ کنی اور موثر سکیورٹی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں ،شہر کے امن اور شہریوں کی حفاظت کیلئے ہمیں متحد ہوکر کام کرنا ہوگااور تمام ڈویژنز کی کارکردگی کا ذمہ دار متعلقہ ڈی آئی جی ہو گا،جبکہ تمام زونل افسران اپنی کاکردگی رپورٹ بھی ارسال کریں گے،اسی کے ساتھ اسلام آباد پولیس کی تمام نفری کے آڈٹ کو بھی یقینی بنایا جائے گا،آئی جی اسلام آباد نے وفاقی دارلحکومت میں ٹریفک کے مربوط نظام کو برقراررکھنے اور شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی کو رواں رکھنے کیلئے منظم ٹریفک مینجمنٹ سمیت ٹریفک کے موجودہ نظام میں مزیدبہتری کی بھی ہدایت کی،انہوںنے موجودہ نفری کو دورحاضر کے عین مطابق ٹرین کرنے اور ان کی استعداد کار کو مزید بہتر بنانے کیلئے مختلف تربیتی کورسز کے انعقاد پر بھی زور دیا،آئی جی اسلا م آباد نے کہا کہ تمام افسران اپنے فرائض پیشہ وارانہ انداز میں سرانجام دیں اورپبلک سروس ڈیلیوری،عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے،اہم تنصیبات کی سکیورٹی ، جرائم کی روک تھام ، ٹریفک نظام کو مزید بہتر کرنے اور ٹریفک قوانین کے نفاذ کو یقینی بنائیں،انہوںنے مزید کہا کہ افسران تفویض کردہ ٹاسک کو بہترین انداز میں مکمل کریں،ہم سب نے ایک ٹیم کی صورت میں وفاقی دارلحکومت کو امن کا گہوارہ بنانا ہے۔