پڑھے لکھے نوجوان کاروبار ،انٹرپینیورشپ میں آئیں گے تو معیشت ترقی کرے گی ، انجنئیر عثمان نواز بسرا

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)چیئرمین یوتھ کمیٹی آئی سی سی آئی و آفیشل کوآرڈینیٹر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن انجنئیر عثمان نواز بسرا نے کہا ہے کہ نوجوان قوم کا مستقبل ہیں،ہماری ساٹھ فیصد سے زائد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔پڑھے لکھے نوجوان کاروبار ،انٹرپینیورشپ میں آئیں گے تو معیشت ترقی کرے گی اور کاروباروں میں بھی جدت آئے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر آئی سی سی آئی عبدالرحمن صدیقی کی طرف سے یوتھ کمیٹی آئی سی سی آئی کی چیئرمین شپ کا نوٹیفکیشن ملنے پر کیا اس موقع پر سینئیر نائب صدر ناصر چوہدری،چوہدری نواز بسرا،ذوالقرنین عباسی،محسن خالد بھی موجود تھے۔