راولپنڈی (کرائم رپورٹر)راولپنڈی اسلام اباد یونین اف جرنلسٹس کے صدر طارق علی ورک ،سینئر جوائنٹ سیکرٹری گلزار و دیگر صحافی کوہ نور ٹی وی کے رپورٹر نعمان چوہدری کی غیر قانونی طور پر حراست میں لینے اور تشدد کا نشانہ بنانے پر تھانہ پیر ودھائی پہنچ گئے آر آئی یو جے اور دیگر صحافیوں کے شدید احتجاج پر سی پی او راولپنڈی نے سخت ایکشن لے لیاسی پی یو کی ہدایات پر تھانہ پیرودائی کے تھانے دار کے خلاف مقدمہ درج کر کے اس سے گرفتار کر لیا گیا جبکہ صحافی کو چھوڑ دیا گیا جڑواں شہروں کے صحافیوں اور ان کی تنظیموں نے ار ائی یو جے اور سی پی او راولپنڈی کے فوری ایکشن کو سراہا ہے جمعرات کی شام تھانہ پیر ودائی کے اے ایس ائی سعید نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تھانہ رتہ امرال کی حدود میں غیر قانونی طور پر کاروائی کرتے ہوئے نجی ٹی وی کوہ نور کی رپورٹر نعمان چوہدری کو اٹھا لیا کاروائی کے دوران صافی راجہ نعمان کے ساتھ ناروا سلوک کیا گیا بعد ازاں اسے تھانہ پیر ودھائی منتقل کرنے کے بجائے چوکی خیابانہ سر سید لے گئے جہاں اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا ایک صحافی کی غیر قانونی حراست پر جڑواں شہر کے صحافی سراپہ احتجاج بن گئے آر ائی یو جے کہ صدر طارق علی ورک سینیئر جوائنٹ سیکرٹری گلزار خان کی جانب سے معاملہ سی پی او راولپنڈی خالد حمدانی کے نوٹس میں لایا گیا .
ایس ایچ او تھانہ پیر ودھائی ملک کاشف سے بات کی گئی جس کے بعد غیر قانونی چھاپہ مارنے والے اے ایس ائی سعید اور ان کی ٹیم نے صحافی نعمان چوہدری کو تھانہ پیر ودھائی منتقل کیا سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی کی ابتدائی انکوائری میں حقائق سامنے انے پر صافی راجہ نعمان کو ریلیز کر دیا گیا جبکہ اختیارات سے تجاوز کرنے پر تھانہ پیر ودھائی کے اے ایس ائی سعید کے خلاف مقدمہ درج کر کے اسے حوالات بند کر دیا گیا سی پی او راولپنڈی کے ترجمان انسپکٹر سید سجادکی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ سی پی او راولپنڈی اور راولپنڈی پولیس صحافیوں کا احترام کرتے ہیں واقعہ انتہائی افسوسناک ہے سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پر راولپنڈی پولیس نے اے ایس ائی سعید کی گرفتاری اور حوالات میں بند ہونے کی باقاعدہ تصویر بھی جاری کی ہے ار ائی یو جے کے صدر طارق علی ورک سینیئر جوائنٹ سیکرٹری گلزار خان سینئر صحافیوں افتخار بھٹی ،گل قیصر ،عمیر احمد ،ابرار بلوچ ،سلطان رانا ،سیف الرحمن ،ملک زبیر اور دیگر نے سی پی او راولپنڈی کے فوری ایکشن کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے مستقبل میں کسی صحافی کے ساتھ ناروا سلوک نہیں کیا جائے گا اگر کسی صحافی کی جانب سے حقائق کہ برعکس کوئی خبر شائع ہوتی ہے یا چینل پر چلائی جاتی ہے تو معاملہ یونین کے نوٹس میں لایا جائے تاکہ باہمی تعلقات کو خراب کرنے والے عناصر کی سرکوبی ہو سکے ار ائی یو جے کے صدر طارق علی ورک نے کہا کہ ہم اپنی صحافی برادری کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن کسی کو صحافتی پیشے کو بدنام کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جا سکتی انہوں نے راجہ نعمان کے معاملے میں دیگر صحافتی مقامی تنظیموں کے اتحاد اور کاوشوں کو سراہا ہے .