اسلام آباد۔ اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن کے چیئرمین فارن ڈیلیگیشن کمیٹی و ڈپٹی کنوینئر ڈیلیگیشن کمیٹی ایف پی سی سی آئی چوہدری مظہر نے قوم کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نئے سال میں حکومت ایز آف ڈوئنگ بزنس کیلئے مثبت عملی اقدامات کرے ،رئیل اسٹیٹ سیکٹر سمیت تمام کاروباروں کی بہتری کیلئے پالیسیاں مرتب کی جائیں کیونکہ اگر بزنس کمیونٹی معاشی طور پر مضبوط ہو گی تو معیشت بھی مضبوط ہو گی.ہمارا مطالبہ ہے کہ معاشی ترقی کے حصول کیلئے بہترین حکمت عملی اور اس کےموثر نفاذ کی اشد ضرورت ہےحکومت کاروباری برادری کو شراکت دار سمجھے اور اس کے بنیادی مسائل جلد حل کرے تاکہ یہ ملک کی معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرتے رہیں۔موجودہ حالات میں تمام شعبہ ہائے کاروبار بالخصوص رئیل اسٹیٹ سیکٹر مسائل کا شکار ہے جس کی وجہ سے ملکی معیشت کو بھی نقصان ہو رہا ہےاور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کے نا چلنے کی وجہ سے بے روزگاری بھی بڑھ رہی ہے۔