اڑان پاکستان پروگرام ملک کے مستقبل کے لیے خوش آئند ثابت ہوگا :سادات شاہ

اسلام آباد ۔چیف ایگزیکٹو سٹاپ برین ڈرین و چیئرمین لیک شور کلب سید سادات حسین شاہ نے کہا ہے کہ سال نو کے آغاز پر پاکستان کی معاشی ترقی کے پانچ سالہ اڑان پاکستان پروگرام کا آغاز ملک و قوم کے خوشحال مستقبل کے لیے خوش آئند ثابت ہوگا- اس پروگرام سے پاکستان کے نوجوانوں کے لیے ترقی کے نئے در کھلیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سی ای او برین ڈیزائنر روف راجہ، حامد جاوید اعوان ، چوہدری نواز بسرا ,شفیق سواتی ، ریاض مہر ، راجہ مدثر ، مس عائشہ خان ،خورشید ہاشمی ، محمد علیم ملک، عثمان بسرا ، فرخ کیانی , عظیم اعوان و دیگر کے ہمراہ اڑان پاکستان پروگرام کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔- انہوں نے کہا کہ اڑان پاکستان پروگرام سے پاکستان کو آئی ایم ایف اور بیرونی قرضوں سے نجات ملے گی، برامدات میں اضافہ ہوگا، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ بڑھے گی اور پائیدار ترقی کے اہداف حاصل ہوں گے- سید سادات حسین شاہ نے کہا کہ اہلیان پاکستان سال 2025 کے اغاز پر شروع ہونے والے اس قومی ترقی کے پروگرام کی کامیابی کے لیے اپنے ہرممکن تعاون کا عہد کریں۔