وفاقی دارلحکومت میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے حوالے سے اجلاس،

اسلام آباد(کرائم رپورٹر)وفاقی دارلحکومت میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے حوالے سے اجلاس،اجلاس میں ٹریفک کی روانی کوبرقرار رکھنے ، شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات اور مدد فراہم کرنے کے حوالے سے خصوصی اقدامات کا جائزہ لیا گیا،ٹریفک قوانین خصوصاً ون وے کی خلاف ورزی کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کو مزید سخت اور موثر بنانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس وفاقی دارلحکومت میں ٹریفک کی روانی کو برقراررکھنے ،ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنانے اور شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات مہیا کرنے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،اس سلسلے میں چیف ٹریفک آفیسر اسلام آباد محمد سرفراز ورک کی زیر صدارت ٹریفک ہیڈکوارٹرز میں اجلاس منعقد ہوا .

اجلاس میں تمام زونل ڈی ایس پیز،زونل انچارج اور محررران نے شرکت کی،اجلاس میں ٹریفک انتظامات کے حوالے سے کیے گئے اقدامات کا خصوصی جائزہ لیا گیااور وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے شہریوں کو حادثات سے محفوظ رکھنے ، روڈ پر نظم و ضبط کو قائم کرنے،ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنانے اور ٹریفک قوانین خصوصاً نو پارکنگ،تیز رفتاری اور تجاوزات سمیت سنگین ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کو مزید سخت اور موثر بنانے کیلئے خصوصی ہدایات جاری کی ،اس موقع پر سی ٹی او اسلام آباد نے کہا کہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لئے خصوصی اقدامات کے ساتھ ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو ہر ممکن سفری سہولیات میسر آ سکیں۔