اسلام آباد(نیوز رپورٹر)صدر فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان و ممبر وزیراعظم ٹاسک فورس برائے ہاؤسنگ سیکٹر سردار طاہر اور جنرل سیکرٹری چوہدری زاہد رفیق نے کہا ہے کہ بھاری ٹیکسیشن،زیادہ مارک اپ ریٹ کی وجہ سے تعمیراتی سیکٹر کی گروتھ متاثر ہوئی ہے، 236 سی اور کے،سیون ای، ایف ای ڈی، لیٹ فائلر ،نان فائلر کی صورت میں اس کو اتنا کمپلیکس کیا گیا ہے کہ ساری سرمایہ کاری دبئی منتقل یا بینکوں میں چلی گئی۔سٹیل ایک لاکھ روپے ٹن سے تین لاکھ روپے تک چلا گیا جس پر باون ہزار ٹیکس ہے،سیمنٹ کی بوری پانچ سو روپے تک ٹیکس ہے یہ وہ مسائل ہیں جن کی وجہ سے ہاؤسنگ سیکٹر کی گروتھ شدید متاثر ہوئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ اب چونکہ انٹرسٹ کا ریٹ کم ہو رہا ہے پرائم منسٹر نے ایک ٹاسک فورس بنائی ہے جس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ہم اس شعبے کو ہاؤسنگ کے شعبے کو ریوائیو کرائیں اور اس میں لوگوں کی جو گھروں کی کمی ہے وہ بھی پورا ہو لو کاسٹ ہاؤسنگ جو ہے اس کو بھی پرموٹ کیا جائے ۔