تعمیراتی سیکٹر میں روائتی سوچ سے ہٹ کر جدت کی طرف آنا ناگزیر ہوگیا ہے:عمرانوار

اسلام آباد۔رہنما اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسو سی ایشن و صدر ایم سی اے عمرانوار نے کہا ہے کہ تعمیراتی سیکٹر میں روائتی سوچ سے ہٹ کر جدت کی طرف آنا ناگزیر ہوگیا ہے،پائیدار معاشی ترقی کیلئے کاروباری سرگرمیوں کا فروغ ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ کاروباری شعبے سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی لازمی ہے تاکہ وہ روائتی سوچ سے ہٹ کر جدت کو فروغ دینے اور نئی مصنوعات متعارف کروانے کی جانب راغب ہو سکیں اس لئے ملک میں ایسے حالات یقینی بنائے جانے چاہئیں جس کے باعث کاروباری شعبے سے وابستہ افراد مشکل ترین حالات میں بھی ملکی اقتصادی و معاشی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔ملک کو معاشی مسائل سے چھٹکارہ دلانے کا واحد حل تجارتی سر گرمیوں کا فروغ ہے جس کیلئے ملک میں انٹر پرینیور شپ کے فروغ پر بھی توجہ دینا ضروری ہے ۔