کاروبار بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں اہم تجارتی مرکز کو کسی صورت پارک یا واکنک سٹریٹ نہیں بننے دینگے، انجمن تاجران صدر حفیظ شیخ

راولپنڈی(نیوز رپورٹر) راولپنڈی صدر بینک روڈ اہم تجارتی مرکز کے تاجروں کا کینٹ بورڈ انتظامیہ کے خلاف پارکنگ کا راستہ مکمل بند کئے جانے پر احتجاج انجمن تاجران صدر حفیظ شیخ نے کہا کہ تاجر رہنماؤں کی بڑی تعداد نے دکانیں بند کر کے احتجاج کے لئے کینٹ بورڈ آفس جانے کا فیصلہ کر لیا راستوں کی بندش کی وجہ سے ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوئی ہے اور ہمارے کاروبار بھی بری طرح متاثر ہوئے ہیں اہم تجارتی مرکز کو کسی صورت پارک یا واکنک سٹریٹ نہیں بننے دینگے ہم پرامن اور کاروباری لوگ ہیں کسی ادارے سے ہماری زاتی لڑائی یا رنجش نہیں ہے، ہمارے ساتھ جو ظلم ہو رہا ہے اس پر ہم کسی صورت چپ نہیں رہینگے اور اپنا جائز حق واپس لینگے.