اسلام آباد(نیوز رپورٹر)روزنامہ 92 نیوز میں جبری طور پر برطرف کیے جانے والے ورکرز اور ان کے بقایاجات بارے آئی ٹی این ای میں زیر سماعت کیس کی سماعت ملتوی کر دی گئی تفصیلات کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طارق علی ورک روزنامہ 92 کے جبری برطرف ورکرز کے ساتھ آئی ٹی این ای میں پیشی کے موقع پر موجود رہےچیئرمین آئی ٹی این ای نے گزشتہ سماعت پر روزنامہ 92 انتظامیہ کو جواب جمع کرانے کا آخری موقع دیتے ہوئے ہدایت کر رکھی ہے اور جواب داخل نہ کروانے کی صورت میں انکا حق جواب ختم کر دیا جائے گا ، عدالت نے یہ بھی حکم دے رکھا ہے کہ اسلام آباد ،لاہور،کراچی ،پشاور ،کوئٹہ،فیصل آباد اور ملتان سے پرنٹ ہونے والے اخبار کی تفصیلات بھی جمع کروائی جائیں ،عدالت نے ڈپٹی کمشنرز ،پریس رجسٹرار اور اے بی سی کے سرٹیفکیٹس بھی جمع کروانے کا حکم دے رکھا ہے .