اسلام آباد۔نائب صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن میاں یسین نے کہا ہے کہ ہاؤسنگ سیکٹر کی بہتری کیلئے اسٹیک ہولڈرز پر مشتمل وزیراعظم ٹاسک فورس کا بننا مثبت اقدام ہے،آمدہ بجٹ کیلئے وزارت خزانہ نے اسٹیک ہولڈرز،بزنس کمیونٹی کے نمائندہ اداروں سے تجاویز طلب کی ہیں جو خوش آئند ہے مگر ہمارا مطالبہ ہے کہ ہماری دی گئی سفارشات پر عمل بھی کیا جائے۔رئیل اسٹیٹ سیکٹر کی ترقی کیلئے اسٹیک ہولڈرز کی سفارشات مانی جائیں کیونکہ رواں مالی سال کا ریونیو کا ہدف غیر حقیقی ہے جس سے ٹیکس دہندگان بوجھ تلے مزید دب گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ صدر فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان سردار طاہر محمود کا وزیراعظم ٹاسک فورس میں شامل ہونا اس سیکٹر کیلئے باعث اعزاز ہے۔ہمارا مطالبہ ہے کہ ایف بی آر کے ٹیکسز کے اہداف زمینی حقائق کے مطابق رکھے جائیں تاکہ تکمیل میں آسانی پیدا ہو ۔