تھانہ لو ہی گھریلو چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب منظم گروہ اہم رکن کو گرفتار

اسلام آباد(کرائم رپورٹر) تھانہ لو ہی بھیر پولیس ٹیم نے گھریلو چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب منظم گروہ کے اہم رکن کو گرفتا ر کرلیا گرفتار ملزم کے قبضہ سے مسروقہ نقدی، لیپ ٹاپ، مو ٹر سائیکل کل ما لیتی 98لا کھ روپے اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد ،ملزم کے خلاف مقدمات درج مزید تفتیش جاری ہےتفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں جرائم پیشہ عناصر اور چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں تھانہ لو ہی بھیر پولیس ٹیم نے تکنیکی اور انسانی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے موثر کارروائی کے دوران گھریلو چوری کی متعدد وارداتوں میں ملو ث منظم گروہ کے اہم رکن کو گرفتار کر لیا .

گرفتار ملزم کے قبضے سے مسروقہ نقدی، لیپ ٹا پ، مو ٹر سائیکل کل ما لیتی 98لا کھ روپے اور اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمدکر لیا گیا، ملزم کی شنا خت محمد آ صف علی کے نا م سے ہوئی ہے، ملزم کے خلاف مقدمہ درج ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے متعددوارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے، ڈی آئی جی اسلام آ باد سید علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے،کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن “پکار- “15 پرفوری اطلا ع دیں