اسلام آباد(کرائم رپورٹر) تھانہ آبپا رہ پولیس ٹیم نے شہریوں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے والے منظم گر وہ کے دو ارکان کو گرفتا ر کر لیا گرفتار ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ کی نوک پر چھیننے گئے مو با ئل فون اور وارداتو ں میں استعما ل ہو نے والااسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہےتفصیلات کے مطابق اسلام آبادپولیس تھانہ آبپارہ پولیس نے تکنیکی اور انسانی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے موثر کارروائی کے دوران شہریوں کو اسلحہ کی نوک پر لوٹنے کی متعدد وارداتوں میں ملو ث منظم گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ کی نوک پر چھینے گئے مو با ئل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمدکر لیاگیا،.
گرفتار ملزمان کی شناخت محبوب مسیح اور ساگر مسیح کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہیں، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے متعددوارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، ڈی آئی جی اسلام آ باد سید علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے،کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن ”پکار- ”15 پرفوری اطلا ع دیں۔