اسلام آباد ٹریفک پولیس نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر47ہزار سے زائد ڈرائیورز

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)ٹریفک پولیس نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر47ہزار سے زائد ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائیں،سنگین خلاف ورزیوں پر10ہزار سے زائد گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کو مختلف تھانہ جات میں بند کیاگیا، جبکہ 97ہزار سے زائد شہریوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی بھی فراہم کی گئی تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں شہریوں کو ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی فراہم کرنے کے ساتھ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث ڈرائیورز کے خلاف بھرپور قانونی کارروائیاں عمل میں لا رہی ہیں،اس سلسلہ میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کاایجوکیشن ونگ اور خصوصی اسکارڈز ہمہ وقت مصروف عمل ہیں،اسلام آباد ٹریفک پولیس نے گزشتہ دو ہفتوں کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں میں ملوث 47 ہزار940ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائی ،ٹریفک قوانین کی سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث 10ہزار41گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو مختلف تھانہ جات میں بند بھی کیا گیا .

11ہزار922شہریوں کو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر آگاہی دی گئی اور05ہزار982شہریوں کوتنبیہ کی گئی، جبکہ سنگین خلاف ورزیوں میں ملوث ڈرائیورز کے خلاف 59مقدمات کا اندراج بھی کیا گیا،اسلام آباد ٹریفک پولیس سمارٹ ریسپانس یونٹ اور دیگر خصوصی دستے وفاقی دارلحکومت کی شاہراﺅں پر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے،رش کے اوقات میں ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے،تجارتی مراکز میں پارکنگ کے مسائل کو حل کرنے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لئے مصروف عمل ہیں،اس عرصہ کے دوران اسلام آباد ٹریفک پولیس نے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دینے اور شہریوں کو کو ٹریفک قوانین سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے فلاور اینڈ کینڈی ،کلین اینڈ گرین اسلام آباد ،فرینڈز آف پولیس کے بیج سمیت دیگر 58سرگرمیوں کا انعقاد کیا،جن میں ٹریفک پولیس کے افسران سمیت سول سوسائٹی اور دیگر شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی.

اسلام آباد پولیس ایجوکیشن ونگ نے 97ہزارسے زائد شہریوں کو ٹریفک قوانین سے آگاہی بھی فراہم کی،چیف ٹریفک آفیسراسلام آبادمحمد سرفراز ورک نے کہا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس وفاقی دارلحکومت میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو کم کرنے ،ٹریفک کے بہاو¿ میں رکاوٹ اور ٹریفک ڈسپلن کو متاثر کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف بلا امتیاز قانونی کارروائیاں عمل میں لا رہی ہے،اس کے ساتھ اسلام آباد پولیس کے افسران شہریوں کو مختلف سرگرمیوں ،سوشل میڈیا پلیٹ فارمز اور ایف 92.4کے ذریعے ٹریفک قوانین سے آگاہی بھی فراہم کر رہی ہے،انہوں نے مزید کہا کہ شہر ی ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنائیں،ٹریفک قوانین کی پاسداری محفوظ زندگی کی ضمانت ہے۔