گزشتہ تین ماہ کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاﺅن کیا ، ڈی آئی جی سید علی رضا

اسلام آباد(کرائم رپورٹر) ڈی آئی جی اسلا م آباد سید علی رضا کی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں پریس کانفرنس گزشتہ تین ماہ کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاﺅن کے دوران 37گاڑیاں ،159موٹر سائیکل ،02کروڑ سے زائد نقدی ،16لاکھ روپے سے زائد کے طلائی زیورات ،91موبائل فونز سمیت لاکھوں روپے کا مال مسروقہ اور اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کیا گیا،ڈئی آئی جی اسلام آباد نے پروقار تقریب کے دوران شہریوں کو ان کی گاڑیاں ،موٹرسائیکل ،نقدی طلائی زیورات اور مسروقہ سامان حوالے کیا تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی رضا نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا ،جس میں ایس ایس پی آپریشنز/انوسٹی گیشن محمد ارسلان شاہزیب ،تمام زونل ایس پیز ،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سمیت شہریوں نے شرکت کی .

اسلام آباد پولیس کے انسداد رابری و ڈکیتی یونٹ اور تمام تھانہ جات نے گزشتہ تین ماہ کے دوران جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاﺅن کیا اور گرفتار ملزمان کے قبضہ سے کروڑوں روپے مالیت کی 27کاریں،10دیگر گاڑیاں،159موٹر سائیکل،02کروڑ29لاکھ روپے سے زائد نقدی ،16لاکھ 20ہزار روپے سے زائد کے طلائی زیورات ،91موبائل فونز ،لاکھوں روپے کا دیگر مال مسروقہ اور گھریلو سامان سمیت ،گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کے سپیئر پارٹس ،منشیات اور بڑی تعداد میں اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیاگیا،ڈی آئی جی اسلام آباد نے سینئر پولیس افسران کے ہمراہ پروقار تقریب میں شہریوں کو ان کی گاڑیوں اور موٹر سائیکل ،طلائی زیورات اور نقدی،لیپ ٹاپس اور دیگر گھریلو سامان ان کے حوالے کیا، شہریوں نے مسروقہ گا ڑ یا ں و موٹر سائیکل اور دیگر مال مسروقہ واپس ملنے پر پولیس ٹیموں کی کا ر رکر دگی کو سراہتے ہو ئے اسلام آ باد پولیس کا شکر یہ ادا کیا .

اس موقع پر ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے تمام افسران کو یہ احکامات جاری کئے ہے کہ وہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاﺅن کو تیز کر دیں،چوری ،ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں کی روک تھام کویقینی بناتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر ،اشتہاری و عدالتی مفروران اور عادی مجرمان کی گرفتاریوں کو یقینی بنایا جائے،انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشااللہ سال 2025میں وفاقی دارلحکومت کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کر دیا جائے گا اور موثر پولیسنگ اور تفتیش کی بدولت جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاریوں اور کے انسداد کو یقینی بنایا جائے گا۔