شہریوں کے جان و مال اور ان کی املاک کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، آئی جی سید علی ناصر رضوی

اسلام آباد(کرائم رپورٹر) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت رات گئے اعلیٰ سطحی اجلاسوں کا انعقاد آئی جی اسلام آباد نے تمام ڈویژنز کی کارکردگی کا جائزہ لیا،انہوںنے افسران کوسال 2025میں شہریوں کی حفاظت ، اسلام آباد کو کرائم فری بنانے کے ساتھ جدید ٹیکنالوجی کا استعمال ،ڈولفن اسکواڈز اور تھانہ جات کے گشت کو موثر بنانے کے احکامات جاری کئے،آئی جی اسلام آباد نے انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ اور اینٹی رائٹ فورس کی استعداد کار کو بڑحانے اور امن و امان کے قیام کے لئے جدید تقاضوں اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کے بھی احکامات جاری کئےتفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت رات گئے سنٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں اعلیٰ سطحی اجلاسوں کا انعقاد کیا گیا،جس میں ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا،ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز محمد جواد طارق ،ڈی جی سیف سٹی شاکر حسین داوڑسمیت اے آئی جیز،ایس ایس پیز ،ایس پیز اور دیگر افسران نے شرکت کی،آئی جی اسلام آباد نے تمام ڈویژنز کی کارکردگی اور انکے شعبہ جات کی پراگریس رپورٹس کا جائزہ لیا،انہوں نے افسران کو سال 2025میں شہریوں کی بھرپور حفاظت کے ساتھ اسلام آباد کو کرائم فری بنانے کے احکامات جاری کئے.

انہوں نے کہا کہ تمام افسران دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق شہریوں کی حفاظت اور ضلع بھر کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنے کے لئے جدید ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کو یقینی بنائیں،انہوں نے افسران کو ڈولفن سکواڈ کی کارکردگی کو مزید موثر بنانے کے لئے نئے اہداف مقرر کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران ضلع بھر میں موثر پٹرولنگ اور ایمرجنسی کالز پر فوری ریسپانس کو یقینی بنانے کے ساتھ ڈولفن فورس کی کارکردگی کو مزید بہتر بنائیں،انہوں نے افسران کو ٹائم فریم دیتے ہوئے اہم ٹاسک بھی سونپے ، آئی جی اسلام آباد نے انسداد دہشتگردی ڈیپارٹمنٹ اور اینٹی رائٹ یونٹ کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا ،انہوں نے انسداد دہشتگردی اور امن و امان کے قیام کے لئے سی ٹی ڈی اور اے آر یو کو جدید تقاضوں اور ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنے کے لئے احکامات جاری کئے.

انہوں نے کہا کہ تمام افسران عوام الناس کے جان و مال کے تحفظ اور شہر بھر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لئے بھرپور انداز میں اپنے فرائض منصبی سر انجام دیں،شہریوں کے جان و مال اور ان کی املاک کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے،آئی جی اسلام آباد نے کیپیٹل پولیس کالج کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا، انہوں نے پرنسپل کیپیٹل پولیس کالج ایس پی طاہر خان کو مختلف تربیتی کورسز میں پولیس افسران کے آئی ٹی اور جدید ٹیکنالوجی سے متعلق تربیتی کورسز کو شامل کرنے اور پولیس افسران کی اخلاقی تربیت سے متعلق احکامات جاری کئے۔