اسلام آباد(کرائم رپورٹر) ایس ایس پی آپریشنز/انوسٹی گیشن محمد ارسلان شاہزیب کی تھانہ ترنول میں پریس کانفرنس خیبرپختونخواہ سے اسلام آباد میں بھاری تعداد میں اسلحہ معہ ایمونیشن منتقل کرنے کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار،
گرفتار ملزم کے قبضہ سے 272پستول ،19عدد ایم پی فائیو،بارہ بور اور چوالیس بور رائفلوں سمیت 23ہزار سے زائد ایمونیشن برآمد،ڈئی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا کی پولیس ٹیموں کو شاباش اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان،کسی کوفاقی دارلحکومت کا امن و امان خراب کرنے نہیں دے گے،تمام افسران جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کریں ، تفصیلات کے مطابق سینئر سپرٹینڈنٹ آف پولیس آپریشنز /انوسٹی گیشن محمد ارسلان شاہزیب نے تھانہ ترنول میں پریس کانفرنس کی ،جس میں ایس پی صدر زون خان زیب ،ایس ڈی پی اوز،ایس ایچ اوز سمیت دیگر پولیس افسران نے شرکت کی .
ایس ایس پی آپریشنز /انوسٹی گیشن نے پریس کانفرنس کے دوران بتایاکہ اسلام آباد پولیس نے خیبرپختونخواہ سے اسلام آباد میں بھاری تعداد میں اسلحہ معہ ایمونیشن منتقل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم رضا محمد ولدیارمحمد کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزم کے قبضہ سے 168عددنائن ایم ایم گلاک پستول،69عدد نائن ایم ایم بریٹا پستول،19عدد تیس بور پستول ،15عدد میکاروف پستول ،ایک عدد 32بور پستول ،04عدد ایم پی فائیوکاربینز،02عددبارہ بور ڈبل بیرل بندوقیں،10عددبارہ بور شارٹ گنزاور تین عدد44بور رائفلیں معہ میگزنیز سمیت تیس بورکے 12ہزار500روند ،نائن ایم ایم کے04ہزار روند ،چوالیس بورکے 04 ہزار40روند،.308کے 02ہزار900روند اور سیون ایم ایم کے 100روند برآمد کئے گئے.
اسی طرح گرفتار ملزم کے قبضہ سے 150گرام آئس اور 04ہزار450گرام ہیروئن پاﺅڈربھی برآمدکیا گیا،ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں 08 مقدمات میں ملوث نکلاہے،ملزم کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے، انہوںنے مزید کہا کہ ڈی آئی جی اسلا م آباد سید علی رضا نے موثر کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو شاباش اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے،ایس ایس پی آپریشنز /انوسٹی گیشن نے مزید کہا کہ کسی شرپسند عناصر کو وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کا امن و مان خراب کرنے نہیں دیں گے.
تمام افسران شہر کی بھرپور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لئے ہمہ وقت مصروف ہیں،شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر موجو د ناکہ جات پر مستعد پولیس افسران ہمہ وقت اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں جبکہ سیف سٹی اسلام آباد کے جدید ٹیکنالوجی کے حامل سرویلنس کیمرہ جات کی مدد سے بھی 24/7نگرانی عمل میں لائی جارہی ہے،انہوں نے تمام افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ وہ وفاقی دارلحکومت میں جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرا مزید تنگ کریں، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔