اسلام آباد (نیوز رپورٹر)معروف صحافی اور روزنامہ اوصاف ،اے بی این کے چیف رپورٹر جاوید شہزاد حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث انتقال کر گئے۔ انا للّٰہ وانا الیہ راجعون ، جاوید شہزاد صاحب کا شمار صحافتی حلقوں میں ایک اہم اور باوقار شخصیت کے طور پر کیا جاتا تھا، اور ان کی وفات سے صحافتی برادری میں گہرا دکھ اور غم کی لہر دوڑ گئی ہے ، صحافتی برادری سمیت تمام اہل خانہ اور دوستوں نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ، اے بی این اور اوصاف کے چیف رپورٹر جاوید شہزادکی نمازجنازہ کل دن گیارہ بجے چوہڑ چوک( بڑے قبرستان ) میں ادا کی جائے کی.
جنازہ گاہ پہنچنے کے لئے نیچے دیئے گئے لنک کو استعمال کریں
https://maps.app.goo.gl/7dnmP25taaEaVTKk9