سینئر صحافی جاوید شہزاد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی،آہوں سسکیوں میں سپرد خاک،قل خوانی کل منگل کو لائن سیون میں ہوگی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)سینئر صحافی چیف رپورٹر روزنامہ اوصاف اے بی این نیوز جاوید شہزاد کی نماز جنازہ ادا کردی گئی ۔ سینئرصحافی جاوید شہزاد کو آہوں سسکیوں کے راولپنڈی کے مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ،نماز جنازہ میں روزنامہ اوصاف اوصاف اے بی این کے چیئرمین مہتاب خان سی ای او محسن بلال خان سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد زمرد خان ڈاکٹر جمال ناصر سمیت دیگر سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی ۔مرحوم جاویدشہزاد کی نماز جنازہ میں سیاست دانوں سماجی رہنماو¿ں سمیت شعبہ صحافت سے منسلک افراد نے شرکت کی ۔سینئرصحافی جاوید شہزاد کے ایصال ثواب کے لئے رسم قل کل بروز منگل نماز عصر کے بعد ہو گی،سینئر صحافی جاوید شہزاد کی رسم قل منگل کے روز بعد نماز عصر ان کے گھر لائن سیون میں ادا کی جائے گی،قل خوانی لائن نمبر سات پشاور روڈ جاوید شہزاد مرحوم کے گھر پر ہو گی۔

یادل رہے کہ گزشتہ روزمعروف صحافی اور روزنامہ اوصاف ،اے بی این کے چیف رپورٹر جاوید شہزاد حرکت قلب بند ہو جانے کے باعث انتقال کر گئے۔، جاوید شہزاد صاحب کا شمار صحافتی حلقوں میں ایک اہم اور باوقار شخصیت کے طور پر کیا جاتا تھا، اور ان کی وفات سے صحافتی برادری میں گہرا دکھ اور غم کی لہر دوڑ گئی ہے ، صحافتی برادری سمیت تمام اہل خانہ اور دوستوں نے مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا