اسلام آباد(نیوز رپورٹر)اوصاف، اے بی این نیوز کے چیف رپورٹر جاوید شہزاد کے انتقال پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاھرالقادری کا اظہار تعزیت مرحوم جاوید شہزاد ایک ذمہ دار صحافی ہونے کے ساتھ ایک اچھے دوست اور غریب پرور انسان تھے،صدر پاکستان عوامی تحریک راولپنڈی غلام علی خان نے وفد کے ہمراہ ممتاز صحافی جاوید شہزاداد کی نماز جنازہ ادا کی وفد نے چیف آف اوصاف نیوز مہتاب احمد خان اور جاوید شہزاد کے بھائی خرم شہزاداد کو ڈاکٹر طاھرالقادری اور خرم نواز گنڈا پور کا تعزیتی پیغام بھی دیا غلام علی خان نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 90ء کی دہائی میں جاوید شہزاد مرحوم کے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاھرالقادری کے ساتھ گزرے تاریخی لمحات،جو ایک یادگار کے طور پر دل پہ نقش ہیں شیخ الاسلام ڈاکٹر طاہر القادری پیار سے ان کو امیر الملک کہتے تھے، مرحوم جاوید شہزاد ایک ذمہ دار صحافی ہونے کے ساتھ اعلی اخلاقی اقدار کے مالک، ایک اچھے دوست اور غریب پرور انسان تھےدعا ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات بلند اور حضور تاجدار کائناتﷺ کی شفاعت سے بہرہ مند فرمائے اور پسماندگان کو صبر کی توفیق عطا فرمائے ،آمین ۔