میٹرو پولیٹن کارپوریشن راولپنڈی شعبہ تجاوزات کے عملا نے لوٹ مار کا بازار گرم ، تجاوزات مافیا سے ملی بھگت کھلی چھٹی دے دی

راولپنڈی(سٹی رپورٹر)میٹرو پولیٹن کارپوریشن راولپنڈی کے شعبہ تجاوزات کےعملا نے لوٹ مار کا بازار گرم کردیا شہر بھر میں تجاوزات کرنے والے مافیا سے ملی بھگت کر کے کھلی چھٹی دے دی ماہانہ لاکھوں روپے کا بھتہ شعبہ تجاوزات انٹی تجاوزات کی ملی بھگت سے بازاروں میں چلنا مشکل ہو گیا ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کی جانب سے انٹی تجاوزات سیل بنانے کی وجہ سے شہر بھر میں اپریشن جاری ہے جبکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کا اینٹی تجاوزات کا عملہ ریڑی بانوں اور دیگر لوگوں کا سامان قبضہ میں لے لیتا ہے لیکن بعد ازاں چھوڑ دیتا ہے .

گزشتہ روز بھی سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے راجہ بازار اور دیگر ملحقہ علاقوں میں اپریشن کیا درجنوں ریڑیاں قبضے میں لے کر میٹروپریٹن کارپوریشن کے اینٹی تجاوزات کے عملہ کے حوالے کر دی ذرائع کا کہنا ہے کہ کارپوریشن کےعملے نے مبینہ ساز باز کرتے ہوئے ریڑھیاں راستے میں ہی چھوڑ دیں جس پر ٹریفک پولیس کی جانب سے کارپوریشن کے عملے کے رویے کے خلاف رپورٹ لکھ کر اسسٹنٹ کمشنر کو بھجوا دی ہے ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ وہ تجاوزات کرنے والے مافیا کی ریڑھیاں اور دیگر سامان قبضہ میں لے کر ان کے حوالے کرتے ہیں مگر کارپوریشن کا عملہ ملی بھگت کر کے چھوڑ دیتا ہے مذکورہ بالا صورتحال کمشنر راولپنڈی ڈپٹی کمشنر راولپنڈی اور چیف افیسر میٹروپریٹن کارپوریشن کے لیے لمحہ فکریہ ہے .