راہزنی اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب منظم گر وہ کے دو ارکان کو گرفتا ر

اسلام آباد(کرائم رپورٹر) تھانہ شمس کالونی نے راہزنی اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب منظم گر وہ کے دو ارکان کو گرفتا ر کر لیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے مو ٹرسائیکل، قیمتی مو با ئل فون اور نقدی برآمد، ملزمان کے خلاف مقدمات درج، مزید تفتیش جاری ہےتفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس تھانہ شمس کالونی نے تکنیکی اور انسانی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے موثر کارروائی کے دوران شہریوں کو لوٹنے اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملو ث منظم گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے چھینے گئے قیمتی موبائل فون، نقدی اور مسروقہ موٹرسائیکل برآمدکر لئے گئے، گرفتار ملزمان کی شناخت گل رحمان اور عثمان علی کے ناموں سے ہوئی ہے.

ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہیں، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے متعددوارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، ڈی آئی جی اسلام آ باد سید علی رضا نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ممکنہ اقدامات اٹھا رہی ہے،کسی بھی جرائم پیشہ عنا صر کو عوام الناس کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن ”پکار- ”15 پرفوری اطلا ع دیں۔