ضلع بھر میں جر ائم کے خا تمے کے لئے مکمل پر عزم ہے، جس علاقہ حدود میں کرائم ہوگامتعلقہ افسر کے خلاف کارروائی ہو گی،ڈی آئی جی اسلام آ باد سید علی رضا

اسلام آباد(کرائم رپورٹر) اسلام آ باد پولیس ضلع بھر میں جر ائم کے خا تمے کے لئے مکمل پر عزم ہے، جس علاقہ حدود میں کرائم ہوگامتعلقہ افسر کے خلاف کارروائی ہو گی، تجارتی مراکز پر سمارٹ کا ر کی پٹرولنگ اور ہاٹ سپاٹ پر چیکنگ کی جائے، جرائم پیشہ عناصر کے قلع قمع کے لیے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے،ڈی آئی جی اسلام آ باد سید علی رضا تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی اسلام آ باد سید علی رضا کی زیر صدارت وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف سخت کریک ڈاو¿ن کو یقینی بنانے کیلئے زونل ایس پیز، ایس ایچ اوز، محررران اور ڈولفن سکواڈ کیلئے خصوصی بریفنگ کا انعقاد کیا گیا، ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ اسلام آ باد پولیس ضلع بھر میں جر ائم کے خا تمے کے لئے مکمل پر عزم ہے.

جس علاقہ حدود میں جرائم کی واردات ہو گی اس کے متعلقہ افسر کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی،انہوںنے مزید کہا کہ تجا رتی مراکز پر سمارٹ کا ر کی پٹر ولنگ اور ہا ٹ سپاٹ پر چیکنگ کی جا ئے، جرائم کی بیخ کنی کے لئے تما م افسران گشت کو مو ثر بنا ئیں، جرائم پیشہ عناصر کے قلع قمع کے لیے دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہ کیا جائے، اچھی کارکردگی پرانعاما ت، ناقص کارکردگی پر سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جا ئے گی،آپکی لگن اور محنت رائیگاں نہیں جانے دونگا،میں اور آپ اس شہر اور اسکے باسیوں کی حفاظت کریں گے اور جرائم پیشہ عناصر کا قلع قمع کریں گے،ڈیوٹی پر تعینات تمام اہلکاروں کو مکمل ساز وسامان کے ساتھ بھیجا جائے،افسران شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کریں اور ان ہدایات پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں، انہوں نے مزید کہا کہ افسران دوران چیکنگ شہریوں کے ساتھ حسن اخلاق سے پیش آئیں،ہم نے شہریوں کو تحفظ کا احساس دلانا ہے،شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اور جر ائم کا انسداد ہمار اولین مقصد ہے،اس میں کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جا ئے گی۔