اسلام آباد (سپیشل رپورٹر )پارک روڈ ہاوسنگ اسکیم میں اربوں روپے کی کرپشن کے سکینڈل جعلی بینک گارنٹی بنا کر 72 کروڑ روپے جاری کر دیے گئے، 1.4 ارب روپے جاری کرنے کیلئے بھی ویسا ہی طریقہ اپنایا جا رہا تھا، چیئرمین کمیٹی نے ڈی جی ایف جی ای ایچ اے سے رپورٹ طلب کر لی ۔ شاہزیب درانی کی زیر صدارت سینیٹ کی کم ترقی یافتہ علاقہ جات کمیٹی کا اجلاسقائمہ کمیٹی کا کرپشن سکینڈل پر سیکریٹری کابینہ کو انکوائری کرنے کا حکم اجلاس میں سیکریٹری کابینہ نے بتایا کہ کرپشن سکینڈل پر ایف آئی اے کی انکوائری کر رہی ہے، ایف آئی اے کے پاس انکوائری کیلئے کافی ماہرین ہیں، انتظار کر لینا چاہئیےایف آئی اے کی انکوائری رپورٹ پر مطمئن نہ ہوئے تو ہم انکوائری کرا لیں گے چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ایف آئی اے کی انکوائری بھی چلنے دیں آپ بھی انکوائری کرائیں، 16 سو کنال کی سکیم کو 250 کنال پر شروع کرنے کی اجازت دے دی گئی .
شاہزیب درانی نے کہا کہ نیسپاک کوئی ایک منصوبہ بھی یہاں سے وہاں نہیں جانے دیتا پھرکیسے ممکن ہے کہ ہاوسنگ سکیم میں اتنا بڑا سکینڈل ہو جائے، انھوں نے کہا کہ سکیم کے لیے جعلی بینک گارنٹی بنا کر 72 کروڑ روپے جاری کر دیے گئے 1.4 ارب روپے جاری کرنے کیلئے بھی ویسا ہی طریقہ اپنایا جا رہا تھا، بتائیں کہ نیسپاک اور ہاوسنگ نے اس سکینڈل پر کیا کاروائی کی ہے، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ہمارے پاس اس کی دو شکایات آئیں جن کی ہم نے انکوائری کرائی، ایم ڈی نیسپاک ہم اس نتیجے پر ہیں کہ معاملے میں کوئی کرپشن والا معاملہ نہیں ہوا، ایم ڈی نیسپاک نے کہا کہ ہمیں 200 کنال اراضی دی گئی اور ہم نے کام شروع کر دیا، م نے بھی ڈیپارٹمنٹل انکوائری کی ہے ڈائریکٹر فائنانس ملوث نہیں ہیںاپ اپنے ڈائریکٹر فنانس کو بچانے کی کوششیں چھوڑ دیں، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ یہ بہت بڑا سکینڈل ہے اپنے ڈائریکٹر کو بچانے کی ضرورت نہیں.
چیئرمین کمیٹی آپ کے ڈائریکٹر فنانس اس کرپشن میں براہ راست ملوث ہیں، چیئرمین کمیٹی ڈائریکٹر فنانس نے جعلی بینک گارنٹی بنا کر 72 کروڑ روپے جاری کر دیے، چیئرمین کمیٹیڈائریکٹر فنانس نے جعلی بینک گارنٹی کیلئے کوئٹہ کچہری سے سٹام پیپر لیا، چیئرمین کمیٹیلیڈ ہمیشہ ون وے ملتی ہے انہوں نے لیڈ بھی ٹو وے جاری کر دی، ، سینیٹر حامد خان نے کہا کہ وکیلوں کے بھی اس منصوبے میں دس ارب روپے پھنسے ہوئے ہیں ایک صفحے کی کمپلائنس رپورٹ جمع کرائی گئی ہے جو ناکافی ہےانھوں نے کہا کہ ایف جی ای ایچ اے کی جانب سے بھی ایک تفصیلی رپورٹ جمع کرائی جائے، حامد خان کمیٹی نے ڈی جی ہاوسنگ سے بھی کرپشن سکینڈل پر تفصیلی رپورٹ طلب کر لی