اسلام آباد (کرائم رپورٹر) فرینڈز آف پولیس پروگرام کے تحت اسود این جی او کے طلباءو طا لبا ت کے وفد کاآپریشنز ڈویژن کا دورہ وفد کو آپریشنز ڈویژن کے مرکزی نظام،ان کے طریقہ کار اور افادیت کے بارے میں مکمل آگاہ کیا گیا،وفد کو شہر میں پٹرولنگ اور پولیس کی موثر کارکردگی اور افادیت کے بارے میں بھی بتایا گیا تفصیلات کے مطابق فرینڈز آف پولیس پروگرام کے تحت اسود این جی او کے طلباءو طالبا ت کے وفد نے آپریشنز ڈویژن کا دورہ کیا،وفد کو ایس پی سکیورٹی آپریشنز حاکم خان نے آپریشنز ڈویژن کے مرکزی نظام اور ان کے طریقہ کار اور افادیت کے بارے میں بریف کیا،وفد کو آپریشنز ڈویژن کے مرکزی نظام اور ان کے طریقہ کار اور افادیت کے بارے میں مکمل آگاہ کیا گیا.
وفد کو آپریشنز ڈویژن کا دورہ کرواتے ہوئے پولیس کے مرکزی نظام، تھانہ جات، دفاتر کی ورکنگ، تفتیش، کیمو نٹی پولیسنگ، پٹرولنگ اورنا کہ جا ت کے حو الے سے آ گا ہ کیا گیا،وفد کو شہر میں پٹرولنگ اور پولیس کی موثر کارکردگی اور افادیت کے بارے میں بتایا گیا کہ شہر کی سلامتی، جرائم کے سدِباب اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ میں اسلام آباد پولیس آپریشنز ڈویژن اہم کردار ادا کر رہا ہے، وفد کو مزید بتایا گیا کہ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر موجود ناکہ جات تلاشی اور کوائف کے اندارج کے دوران جرائم کے انسداد اور مشکوک عناصر کی نشاندہی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، وفد کے شرکاءنے اسلام آباد پولیس کے جدید تکنیکی نظام اور اس کی افادیت کو سراہااور اس کامیاب دورے پر ڈی آئی جی اسلام آباد سید علی رضا اور ان کی ٹیم کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔