نجی ہا سٹلزسے چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب منظم گر وہ دو ارکان گرفتا ر

اسلام آباد (کرائم رپورٹر)تھانہ سیکر ٹر یٹ پولیس ٹیم نے نجی ہا سٹلزسے چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب منظم گر وہ کے دو ارکان کو گرفتا ر کرلیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے لا کھو ں روپے مالیت کے16 عددلیپ ٹا پ، قیمتی اشیاءاور ما سٹر چابیا ں برآمد ،ملزمان کے خلاف مقدمات درج مزید تفتیش جاری ہےتفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس شب و روز تندہی کے ساتھ سر گر م عمل رہتے ہو ئے جر ائم کی مو ثر روک تھا م کو یقینی بنا رہی ہے، اس سلسلے میں تھانہ سیکر ٹر یٹ پولیس ٹیم نے تکنیکی اور انسانی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے موثر کارروائی کے دوران نجی ہا سٹلزسے چوری کی متعدد وارداتوں میں ملو ث منظم گروہ کے دو ارکان کو گرفتار کر لیا.

گرفتار ملزمان کے قبضے سے لا کھوں روپے مالیت کے 16لیپ ٹا پ، اے ٹی ایم، قیمتی اشیاءاور ما سٹر چابیا ں برآمدکر لی گئیں، ملزمان کی شناخت محمد اشتیا ق اور سخا وت کے ناموں سے ہوئی ہے،ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہیں، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے نجی ہا سٹلز سے چوری کی متعددوارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے، ڈی آئی جی اسلام آ باد سید علی رضا نے کہا کہ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے، اسلام آباد پولیس شب و روز تندہی کے ساتھ سر گر م عمل رہتے ہو ئے جر ائم کی مو ثر روک تھا م کو یقینی بنا رہی ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا ایمرجنسی ہیلپ لائن “پکار- “15 پرفوری اطلا ع دیں۔