اسلام آباد (کرائم رپورٹر) تھا نہ بہا رہ کہو پولیس کی بڑ ی کا رروائی موٹر سائیکل چوری کی متعددوارداتو ں میں ملوث گر وہ کے اہم رکن کوگرفتار کرکے اس کے قبضہ سے لاکھو ں روپے ما لیت کے پا نچ مسروقہ مو ٹر سائیکل بر آمد، ملزم کے خلاف مقدما ت درج ہیں، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے، مزید تفتیش جاری ہے تفصیلا ت کے مطا بق اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں مو ٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اورجر ائم کے انسداد کیلئے بڑے پیما نے پر کر یک ڈاو¿ن جا ری ہے، تھا نہ بہا رہ کہو پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور انسانی ذرائع کو بروئے کار لاتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتو ں میں مطلو ب مو ٹر سائیکل چور گر وہ کے اہم رکن گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضہ سے لا کھو ں روپے ما لیت کے پا نچ مسروقہ مو ٹر سائیکل بر آمد کرلیے گئے، ملزم کی شنا خت آ صف شاہ کے نا م سے ہو ئی ہے.
ملزم کے خلاف متعددمقدما ت درج ہیں، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزم نے متعدد وارداتیں کر نے کا انکشاف کیا ہے،جبکہ مزید تفتیش جاری ہے، ڈی آئی جی اسلام آ باد سید علی رضا نے کہا کہ اسلام آ باد میں مو ٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان کیخلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں،جس کی وجہ سے وفاقی دارلحکومت میں مو ٹر سائیکل چوری کے واقعات میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، انہوں نے تمام افسران کو ہدایا ت کی کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف کر یک ڈاو¿ن جاری رکھا جا ئے اور انہیں قانون کی گرفت میں لایا جائے،شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ وہ پولیس کے ساتھ تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک چیز یا سرگرمی کے بارے میں متعلقہ تھانہ یا ”پکار”15پر فوری اطلا ع دیں۔