عمرہ ویزے کی آڑ میں انسانی سمگلنگ کا بڑا منصوبہ ناکام،پانچ گرفتار

اسلام آباد ۔ایف آئی اے امیگریشن کی اسلام آباد ائرپورٹ پر بڑی کارروائی،عمرہ ویزے کی آڑ میں انسانی سمگلنگ کا بڑا منصوبہ ناکام،معراج خان، عثمان خان، اسد علی، مرتضی علی اور 16 سالہ کم عمر بچے سمیت 5 مسافر آف لوڈکر دیا گیا،ملزمان عمرے ویزے پر سعودی عرب جا رہے تھے۔

ملزمان نے سعودی عرب سے لیبیا اور بعد ازاں سمندر کے راستے اٹلی جانے کی کوشش کرنا تھی۔ملزمان نے واجد خان اور فیصل خان نامی ایجنٹس سے معاہدے کئے تھے۔

ملزمان نے ایجنٹوں کو فی کس 39 لاکھ روپے ادا کئے۔تلاشی کے دوران ملزمان سے 2 مصری ویزے برآمدکرلیا

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان کو باقی ویزے سعودی عرب میں سب ایجنٹس کے ذریعے فراہم کیے جانے تھے

ایف آئی اے امیگریشن حکام کی بروقت کارروائی نے انسانی سمگلنگ کا نیٹ ورک بے نقاب کر دیا

ملزمان کو ایجنٹوں کی نشاندہی اور مزید تفتیش کے لیے انسداد انسانی سمگلنگ سرکل اسلام آباد منتقل کر دیا گیا

انسانی اسمگلروں کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں،ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔