راولپنڈی۔سابق تحصیل ناظم راولپنڈی و سابق چیئرمین راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی(RDA)حامد نواز راجہ کہا ہے کہ حالیہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں اضافہ عوام کے ساتھ ظلم ہے۔ مہنگائی کے بوجھ تلے دبی عوام پر پٹرول بم گرانا سراسر ناانصافی ہے۔ملک کے معاشی حالات پہلے ہی ٹھیک نہیں اور غریب عوام 2 وقت کی روٹی کو ترس گئی ، آئے روز اشیا خوردونوش کی قیمتوں میں بے تحاشااضافے نے غریب آدمی کے منہ سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا۔ حامد نواز راجہ نے مزید کہا کہ جیسے ہی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی اضافہ ہوتاہے تومہنگائی کی شرح میں بھی یکدم اضافہ ہوجاتا ہے۔تاجراور دوکاندارطبقہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوںمیں اضافے کا بہانہ بنا کر اشیا خوردونوش سمیت ہرچیز کا ریٹ بغیر کسی حکومتی اجازت نامے کے بڑھا دیتا ہے جس سے عام شہری بری طرح متاثرہوتا ہے۔حکومت کو چاہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو فوری طور پر واپس لے اور عوام کو ریلیف دینے کے اقدامات کرے۔