اسلام آباد (نیوز رپورٹر)چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے کا متعلقہ افسران کے ہمراہ اسلام آباد ماڈل جیل کا دورہ چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے نے روڈ انفراسٹرکچر، بانڈری والز، ایڈمن بلاک، ہسپتال سمیت بیرکس کے تعمیراتی کاموں میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا اسلام آباد ماڈل جیل کے ایڈمن بلاک کے تعمیراتی کاموں کو اگلے ماہ تک مکمل کرلیا جائے گا، چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اےکو بریفننگ دی گئی اس موقع پر محمد علی رندھاوا کو بتایا کہ اسلام آباد ماڈل جیل کی باؤنڈری وال کا کام بھی اگلے ماہ تک مکمل کرلیا جائے گا.
کوما ڈل جیل کی بیرکس کا تعمیراتی کام 88 فیصد سے زائد مکمل کرلیا گیا ہے، اسلام آباد ماڈل جیل کے ہسپتال کا تعمیراتی کام بھی جکد مکمل کرلیا جائے گا، بریفننگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد ماڈل جیل کے روڈ انفراسٹرکچر پر تیزی سے کام جاری ہے جسکو جلد ہی مکمل کرلیا جائے گا، اس موقع پر چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اے کا اسلام آباد ماڈل جیل کے تعمیراتی کاموں میں ابتک کی پراگریس پر اظہار اطمینا ن کرتے ہوئے و چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ اسلام آباد ماڈل جیل کے باقی ماندہ تعمیراتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ، چیف کمشنر اسلام آباد و چیئرمین سی ڈی اےنے ہدایت کی کہ اسلام آباد ماڈل جیل کی بروقت تکمیل اور تعمیراتی کاموں کے اعلیٰ معیار کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے جیل کے اندر اور اطراف مناسب جگہوں کی نشاندہی کرکے زیادہ سے زیادہ شجرکاری کی جائے ۔