راولپنڈی (نیوز رپورٹر)جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان کو چیلنجز سے نکالنے میں ناقابل فراموش کردار ادا کیا ہے ، جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی ، عوام ہمیشہ اپنے سپہ سالار کو عزت و احترام کی نظر سے دیکھتے رہیں گے کیونکہ انہوں نے اپنے پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ ملک سے دہشت گردی کے خاتمہ اور ملکی ترقی کے لئے بھی اہم خدمات سر انجام دیں ، ان خیالات کا اظہار پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی کے چیف آرگنائزر عزیز احمد اعوان نے گزشتہ روز پیس کے آفس سے جاری ایک بیان کے ذریعے کیا انہوں نے کہا کہ سپہ سالار پاکستان نے ملکی ترقی میں اہم رول ادا کرنے کے لیئے ، تاجروں ،صنعت کاروں ، کسانوں، زمینداروں اور سیاستدانوں تک سے ملاقاتیں کر کے ملک کو بہتر سمت میں لے جانے کے لیئے اہم اقدامات اٹھائے ان کے ویژن کے مطابق پاکستان اس منزل تک ضرور پہنچے گا .
جس کی ملک و قوم کو اشد ضرورت ہے عزیز احمد اعوان نے کہا کہ افواج پاکستان کے خلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والے ہوش کے ناخن لیں ،عوا م سپہ سالار کی ملک و قوم کے لیئے خدمات سے آگاہ ہیں اور مختلف فورمز پر ان کی خدمات کا اعتراف کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایکس سروس مین سوسائٹی پہلے روز سے ہی اپنے سپہ سالار کے ساتھ کھڑی ہے اور ان عناصر کی شدید مذمت کرتی ہے جو اسی ادارے سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد ادارے کے سربراہ پر بلاجواز تنقید کرتے ہیں انہوں نے کہا ایکس سروس مین سوسائٹی ایک بار پھر یہ مطالبہ کرتی ہے کہ سزا یاقتہ عادل راجہ اور مہدی جیسے لوگوں کو انٹر پول کے ذریعے حکومت واپس پاکستان لائے اور فوج و سیکورٹی کے دیگر اداروں کے خلاف منفی پرپیگنڈے میں ملوث افراد کے خلاف سخت اقدامات اٹھائے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ سیاسی لوگوں کو مزاکرات کرنے چاہئیں لیکن نو مئی کے کرداروں پر اگر مزاکرات کیئے گئے اور کسی نے کوئی یقین دھانی کروائی تو پیس اس کی مزمت اور مزاحمت کرے گی انہوں نے مطالبہ کیا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام ملزمان کے مقدمات فوجی عدالتوں کو منتقل کئے جائیں