نیشنل پریس کلب صدر اظہر جتوئی، سیکرٹری نیئر علی، فنانس سیکرٹری وقار عباسی، تمام اراکین نے (ریپجا)کے انتخابات 2025ء میں کامیاب ہونے والے عہدیداران کو مبارکباد پیش

اسلام آ باد (نیوز رپورٹر)نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی، سیکرٹری نیئر علی، فنانس سیکرٹری وقار عباسی اور گورننگ باڈی کے تمام اراکین نے راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن (ریپجا)کے انتخابات 2025ء میں کامیاب ہونے والے عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے، راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن(ریپجا) کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے نومنتخب صدر سجاد حیدر، جنرل سیکرٹر ی سہیل شہزاد چیتا، فنانس سیکرٹری محمد عاصم .

سینئرنائب صدرجہانگیر چوہدری،نائب صدر چوہدری جاویدمدثر،سیکرٹری اطلاعات سید مہدی ،جوائنٹ سیکرٹری فیصل خان ،ممبران گورننگ باڈی رضوان خان، حبیب شیخ،راجہ ظفر، حنیف خٹک،عابد ضیا، سلطان بشیراور طاہر کاظمی سمیت کامیاب ہونے والےتمام عہدیداروں کے نام اپنے ایک تہنیتی پیغام میں نیشنل پریس کلب کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ نومنتخب عہدیداروں کا انتخاب فوٹو جرنلٹس برادری کا ان پر اعتماد کا مظہر ہے، امید ہے کہ وہ اپنی فوٹو جرنلٹس برادری کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرینگےاور انکو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے،این پی سی کی قیادت نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے ہمیشہ ملک بھر کے صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے عملی اور کلیدی کردار ادا کیا ہے اور انشاء اللہ یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا، نومنتخب عہدیداران اعلیٰ صحافتی اقدار اور آزادی صحافت کے فروغ کیلئےبہتر انداز میں جدوجہد جاری رکھیں گے۔