کرپشن، بدعنوانی، نااہلی پر محکمانہ سزائیں ہوں گی ، آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی

اسلام آ باد(کرائم رپورٹر) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت کانفرنس آف آپریشنل کمانڈرز ، پچھلے 15 دن میں تمام یونٹس کا وزٹ کیا۔ آئی جی اسلام آباد تمام یونٹس کی کارکردگی کا آڈٹ کیا گیا ان یونٹس میں موجود تمام اسٹیبلشمنٹس کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا ان یونٹس کی کارکردگی میں کئی کمزوریاں پائی گئیں اب کارکردگی کو بہتر بنانے کے لئے کی پرفارمینس انڈیکیٹرز بنائے ہیں تمام یونٹس میں نفری کی رائٹ سائزنگ اور وسائل کے ٹھیک استعمال پر عمل درآمد شروع کردیا ہے آئندہ ہر یونٹ کی آزاد ذرائع سے رپورٹس منگوائی جائیں گی ، کرپشن، بدعنوانی، نااہلی پر محکمانہ سزائیں ہوں گی ڈولفن اور پٹرولنگ کو مزید موثر بنانے کی ضرورت ہےناقص کارکردگی پر سٹی زون کے افسران کی سرزنش۔

انوسٹی گیشن کے معیار کو بہت بہتر بنایا جائے پوسٹنگ آئندہ صرف شعبہ جاتی مہارت اور تجربے کی بنیاد پر ہوگی کمانڈ کو سخت، مستعد ہونا چاہئیے ناہلی پر مزید سزائیں دوں گا کوئی معافی نہیں ہوگی اچھی کارکردگی پر انعامات بھی دئیے جائیں گے تمام کمانڈرز ہفتہ وار اپنے سٹاف کی کارکردگی چیک کریں ذون کے ایس پیز سنگین جرائم کے مقدمات کے مدعیان کو خود سنیں کرپشن، قبضہ مافیا، غیر اخلاقی سرگرمیوں پر زیروٹالرنس ہوگی ہر ڈویژن کے ذمہ دار ڈی آئی جیز ہوں گے منشیات، پتنگ بازی کے خلاف سخت ایکشن لیں ٹریفک کے نظام میں بہتری کی ضرورت ہے 15 روز پہلے ہونے والی کارکردگی میٹنگ کا آج دوسرا دور ہوگا۔