پی ایس ایل سیزن موسمیاتی آگاہی کے فروغ میں اھم کردار ادا کر سکتا ھے۔ رومینہ خورشید

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی رومینہ خورشید عالم سے لاہور قلندرز کے سی ای او رانا عاطف آج ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں موسمیاتی تبدیلی کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
رومینہ خورشید نے گفتگو کرتے ھوئے کہا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم کو موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگاہی بڑھانے میں اہم کردار ادا کرنا چاہیے اور موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں آگاہی بڑھانے کے لئے ہماری مدد کرے۔
رومینہ خورشید کا کہنا تھا کہ کھیل اور کھلاڑی موسمیاتی تبدیلی کے مسائل سے متعلق عوامی شعور کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں رومینہ خورشید نے مزید کہا کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا سیزن موسمیاتی آگاہی کے فروغ میں ایک اہم موقع فراہم کر سکتا ہےاور پی ایس ایل کی عوامی سطح پر پذیرائی کے ذریعے لوگوں تک موسمیاتی تبدیلی کی اہمیت پہنچائی جا سکتی ہے۔

رومینہ خورشید نے اس بات پر زور دیا کہ کھیل موسمیاتی تبدیلی کی آگاہی کا ایک مؤثر ذریعہ ہیں، کیونکہ عوام کھلاڑیوں اور کھیلوں کے ایونٹس کو بہت زیادہ پسند کرتے ہیں اور ان کی باتوں کو اہمیت دیتے ہیں۔
رومینہ خورشید نے نوجوانوں کو موسمیاتی مسائل سے آگاہ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں معلومات حاصل کرے تاکہ وہ مستقبل میں ان مسائل کا بہتر حل نکال سکیں ،رومینہ خورشید نے لاہور قلندرز کے کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے آگاہی پروگرامز میں حصہ لیں تاکہ عوام تک یہ پیغام پہنچ سکے کہ موسمیاتی تبدیلی ایک سنجیدہ مسئلہ ہے رانا عاطف، سی ای او لاہور قلندرز، نے اس موقع پر بتایا کہ ان کی ٹیم موسمیاتی اقدامات پر مبنی ایک مہم شروع کرے گی جس کا مقصد موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں آگاہی بڑھانا ہے رانا عاطف نے رومینہ خورشید کی پی ایس ایل میں ماحول دوست اقدامات کی تجویز کو سراہتے ہوئے کہا کہ لاہور قلندرز اس سلسلے میں ان کی مدد کرنے کے لئے تیار ہے اور وہ ماحولیات کی بہتری کے لئے کام کریں گے۔