آرڈی اے، بلڈنگ انسپکٹروں سے معاملات طے نہ ہونے پر ٹاپ سٹی ہاؤسنگ سکیم میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن

راولپنڈی (سپیشل رپورٹر )راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے بلڈنگ انسپکٹروں کی مبینہ ملی بھگت ٹاپ سٹی ہاؤسنگ سکیم میں غیر قانونی تعمیرات کرنے والے مافیا سے بھاری نظرانوں کے عوض کھلی چھٹی معاملات طے نہ کرنے پر ڈی جی کو شکایت کر کے اپریشن کروا دیا ذرائع کے مطابق ٹاپ سٹی گزشتہ ڈیڑھ سال سے مختلف غیر قانونی تعمیراتی سرگرمیاں جاری تھیں ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ علاقے کے انسپکٹر سپرٹینڈ نٹ اور دیگر بلڈنگ افسران کی مبینہ ملی بھگت سے ان پلازہ مالکان کو کھلی چھٹی دے دی گئی تھی ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹاپ سٹی کے علاقے کا بلڈنگ انسپکٹر ان سے بھاری نظرانے کے عوض خاموش رہا بعد ازاں فریقین میں دوبارہ معاملات طے نہ ہو سکے تو انہوں نے رپورٹ ڈی جی ار ڈی کو پہنچا دی جس پر ڈی جی ار ڈی اے نے سخت ایکشن لیتے ہوئے اپریشن کے احکامات جاری کر دیے جس کے بعدآر ڈی اے نے ٹاپ سٹی ہاؤسنگ سکیم میں غیر قانونی تعمیرات کو سر بمہر کر دیا جبکہ تر جمان راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ

ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کنزہ مرتضیٰ کی ہدایت پر انفورسمنٹ سکواڈ آرڈی اے نے ٹاپ سٹی ہاؤسنگ سکیم میں غیر قانونی تعمیراتی سرگرمیوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی ہے۔ اس دوران انفورسمنٹ سکواڈ نے غیر قانونی طور پر تعمیر شدہ اور زیر تعمیر سائٹ دفاتر اور مارکیٹنگ دفاتر کو سیل کر دیا ہے۔ ۔ ڈی جی آر ڈی اے نے کہا ہم راولپنڈی کے ترقیاتی معیار کی سالمیت کو برقرار رکھنے اور شہریوں کے مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔ یہ کارروائیاں غیر قانونی تعمیرات کو روکنے اور قانون کے نفاذ کے لیے ہماری جاری کوششوں کا حصہ ہیں۔انہوں نے کہا آر ڈی اے ہاؤسنگ سکیموں کی ترقی میں شفافیت، جوابدہی اور ضوابط کی پابندی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے، اور یہ نفاذ عمل راولپنڈی میں غیر قانونی تعمیراتی طریقوں کے خاتمے کے لیے ہماری جاری کوششوں کا حصہ ہے۔ راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی تمام ڈویلپرز اور اسٹیک ہولڈرز پر زور دیتی ہے کہ وہ تمام متعلقہ قوانین اور ضوابط کی پیروی کریں تاکہ مستقبل میں اس طرح کے نفاذ کے اقدامات سے بچا جا سکے۔ آر ڈی اے کا انفورسمنٹ سکواڈ صورتحال کی نگرانی جاری رکھے گا اور شہری ترقی کے قوانین کے مطابق مزید ضروری کارروائیاں جاری رکھے ۔یاد رہے کہ راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے بلڈنگ انسپکٹروں کی مبینہ ملی بھگت غیر قانونی ہاؤسنگ سیکموں میں کھلی چھٹی دے رکھی ہے ان کے لے ایل او پی منظور نہیں چالان بھی کر تے ہیں لیکن ان پر ایڈریس نہیں ہو تابعد ازاں خود ہی معاملات طے کر لیتے ہیں راولپنڈی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے بلڈنگ انسپکٹروں کی نااہلی کی وجہ سے اآج بھی پانچ سو کے قریب چالان عدالت میں ہیں جن پر ایڈریس مکمل نہ ہونے کی وجہ سے عدالت میں التوا کا شکار ہیں مذکورہ صورتحال ، ڈی جی آرڈی اے کنزہ مرتضیٰ کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔