رواں ماہ مارک اپ ریٹ کو کم کر کے سات فیصد تک لایا جائے:سردار طاہر محمود

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) صدر فیڈریشن آف رئیلٹرز پاکستان و ممبر وزیراعظم ٹاسک فورس برائے ہاؤسنگ سیکٹر سردار طاہر محمود نے کہا ہے کہ رواں ماہ کے جائزے میں مارک اپ ریٹ کو کم کر کے سات فیصد تک لایا جائے جس سے بینکوں میں رکھا گیا پیسہ مارکیٹ میں آئے گا جس سے انڈسٹریز چلیں گی،ہاؤسنگ سیکٹر چلے گا ، روزگار ملے گا اور معاشی روانی ممکن ہوسکے گی۔انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی سے معاشی ترقی میں اضافہ ہوگا، سرمایہ کاری، برآمدات سمیت کرنسی سرکولیشن میں بھی اضافہ ہوگا، شرح سود میں کمی سے حکومتی اندرونی قرضوں میں بھی بڑی کمی ہوگی۔ گزشتہ چھ ماہ میں پالیسی ریٹ میں مسلسل کمی ہوئی ہےہمارا مطالبہ ہے کہ مانیٹری پالیسی کے اگلے جائزے میں شرح سود کو سات فیصد تک لایا جائے۔