ڈیمڈ انکم کا تصور ہاؤسنگ سیکٹر کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے،فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم،ودہولڈنگ ٹیکس کو ایک فیصد تک لایا جائے،میاں یسین

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)نائب صدر اسلام آباد اسٹیٹ ایجنٹس ایسوسی ایشن میاں یسین نے کہا ہے کہ ڈیمڈ انکم کا تصور ہاؤسنگ سیکٹر کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے،حکومت بینکوں کو تعمیراتی شعبے کو ترجیحی شعبہ قرار دینے کی حوصلہ افزائی کرے، جس سے وسیع تر اقتصادی ترقی کو فروغ ملے گا۔ ہاؤسنگ سیکٹر کو پوری طرح فعال بنانے کے لیے حکومت کو جائیداد کے لین دین پر ودہولڈنگ ٹیکس کو کم کرکے 1 فیصد کرنا چاہیے اور پہلی جائیداد کی خریداری کو ٹیکس فری قرار دینا چاہیے تاکہ گھروں کی ملکیت کو فروغ مل سکے۔حکومت کو 3 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (FED) ختم کرنی چاہیے جو قانونی طور پر صوبوں میں لاگو نہیں ہوتی اور تعمیراتی صنعت پر غیر ضروری بوجھ ڈالتی ہے۔یہ اقدامات نہ صرف معیشت کی بحالی کی راہ ہموار کریں گے بلکہ پاکستان کے ہاؤسنگ سیکٹر کی مکمل صلاحیت کو بروئے کار لانے میں بھی معاون ثابت ہوں گے