ایف آئی اے کی کارروائی ،جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر ائیر پورٹ سے گرفتار

اسلام آباد ۔ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے احمد اسحاق جہانگیر کی ہدایت پر انسانی سمگلنگ کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ایف آئی اے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل اسلام آباد نے جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والا مسافر اسلام آباد ائرپورٹ پر گرفتارکیا،گرفتار ملزم کی شناخت حنزہ کے نام سے ہوئی

ملزم فلائٹ نمبر ED 321 کے ذریعے ابو ظہبی سے پاکستان پہنچا ،ملزم کے پاسپورٹ پر جعلی اسٹمپ لگی ہوئی تھی،سسٹم میں ملزم کی روانگی کا کوئی ریکارڈ موجود نہیں پایا گیا ،ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے

ڈائریکٹر اسلام آبا زون کے مطابق جعلی دستاویزات بنانے میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ مشکوک سفری دستاویزات کی تفصیلی جانچ پڑتال کو یقینی بنایا جائے۔

جعلی دستاویزات اور دھوکہ دہی سے بیرون ملک جانے والے ملزمان اور ان کے سہولت کاروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا- شہریوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ اپنی سفری دستاویزات غیر متعلقہ لوگوں کے حوالے نہ کریں۔ویزا حصول کے لئے ہمیشہ متعلقہ ملک کی ایمبیسی یا نامزد کردہ ویزا ایپلیکیشن سینٹر سے رابطہ کریں