اسلام آباد(نیوز رپورٹر) صدر پی ایف یو جے افضل بٹ کی آر آئی یو جے اور نیشنل پریس کلب کے عہدیداران کہ ہمراہ ہنگامی پریس کانفرنس جس میں افضل بٹ نے کہا کہ میں میڈیا کا شکر گزار ہوں کہ اتنے شارٹ نوٹس پر آپ یہاں آئے ہم پیکا کے کالے قانون کو یکثر مسترد کرتے ہیں اس کے خلاف 28 جنوری بروز منگل پاکستان بھر میں احتجاج کریں گے انہوں نے مزید کہا کہ تمام چھوٹے بڑے شہروں میں جلسے جلوس اور ریلیاں نکال کر صحافی اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں گے حکومت سمجھتی ہے کہ دھونس دھاندلی کے ذریعے میڈیا کو بلڈوز کر لے گی ہم نے طویل مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ کل سے ازادی صحافت تحریک کا اغاز ہوگا کل مظاہروں کے بعد پاکستان کی وکلاء برادری سول سوسائٹی انسانی حقوق کمیشن اور دیگر شعبہ زندگی کو ازادی صحافت ٹریک میں شمولیت کی دعوت دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ائندہ ہمارے مظاہرے میں سب لوگ ہمارے ساتھ شریک ہوں گے اگلے مرحلے میں ٹریڈ یونین کو بھی اس تحریک میں شامل کریں گے اگر پھر بھی ہمارے مطالبات نہ مانے گئے تو ال پارٹیز کانفرنس بلا کر بلوچستان سے خیبر اور کراچی تک تمام جماعتوں کو بلائیں گے سیاسی جماعتوں کو بھی اس تحریک میں شامل کریں گے اخری کال پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنے کی ہوگی ۔ پارلیمنٹ کے باہر دھرنے کے شروع ہونے کی تاریخ تو ہوگی لیکن اختتام کالے قانون کے خاتمے تک جاری رہے گا پارلیمنٹ کے باہر جس دن دھرنا دیں گے اس دن تمام دنیا میں پاکستانیوں سے اپنے ممالک میں دھرنے دینے کی دعوت دیں گے پوری دنیا کو ہم اپنی آواز میں شامل کریں گے میں شامل کریں گے