یشنل پریس کلب کے گورننگ باڈی کے تمام اراکین نے راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) کے انتخابات

اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی، سیکرٹری نیئر علی، فنانس سیکرٹری وقار عباسی اور گورننگ باڈی کے تمام اراکین نے راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) کے انتخابات 2025ء میں کامیاب ہونے والے عہدیداران کو مبارکباد پیش کی ہے، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس (آر آئی یو جے) کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے نومنتخب صدر طارق علی ورک ،جنرل سیکرٹر ی آصف بشیر چوہدری، فنانس سیکرٹری ندیم چوہدری، نائب صدور راجہ بشیر عثمانی، عماربرلاس،جوائنٹ سیکرٹریز گلزارخان،مجاہدنقوی،ممبران گورننگ باڈی افشاں قریشی، اسماءنواز، ثوبیہ مشرف، آفتاب جہاں، غفران احمد چشتی،نوازبزادہ شاہ علی، علی اختر،توصیف عباسی ، اسد اللہ شر اور رانا فرحان اسلم سمیت کامیاب ہونے والےتمام عہدیداروں کے نام اپنے ایک تہنیتی پیغام میں نیشنل پریس کلب کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ نومنتخب عہدیداروں کا انتخاب جڑواںشہروں کی صحافی برادری کا ان پر اعتماد کا مظہر ہے، امید ہے کہ وہ صحافی برادری کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرینگےاور انکو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے،این پی سی کی قیادت نے اس امید کا اظہار بھی کیا کہ راولپنڈی اسلام آبادیونین آف جرنلسٹس نے ہمیشہ ملک بھر کے صحافیوں کے مسائل کے حل کیلئے عملی اور کلیدی کردار ادا کیا ہے اور انشاء اللہ یہ سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا، نومنتخب عہدیداران اعلیٰ صحافتی اقدار اور آزادی صحافت کے فروغ کیلئےبہتر انداز میں جدوجہد جاری رکھیں گے۔