تھانہ شہزاد ٹاؤن کے ایریا میں قبضہ مافیا کی فائرنگ کا معاملہ

اسلام آباد(کرائم رپورٹر) تھانہ شہزاد ٹاؤن کے ایریا میں قبضہ مافیا کی فائرنگ کا معاملہ قبضہ مافیا کی پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ ، نئے تعینات ہونے والے ایس ایس پی آپریشنز شعیب خان موقع پر پہنچ گئے پولیس کی جانب سے واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف فی الفور کاروائی فائرنگ کرنے والے ملزمان کو پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا، اسلام آباد پولیس قبضہ مافیا اور اس کے کارندوں کے خلاف متحرک ہے ، کسی بھی شہری کی جائیداد پر نا جائز قبضہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، ایس ایس پی آپریشنز محمد شعیب خان نے کہا کہ ایسے گھناؤنے کام میں ملوث عناصر کے خلاف عناصر کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا ، قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں ہونگی، قانون سے بالاتر کوئی نہیں، فورس غیر امتیازی کاروائیاں جاری رکھے گی .