ریونیو کو بڑھانے کیلئے پارکنگ پلازے کی سپیس کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کی تجاویز زیر غور ،چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا

اسلام آباد (نیوز رپورٹر)چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت بلیو ایریا پارکنگ پلازے اور آرٹ اینڈ کرافٹ ویلج کے حوالے سے اجلاس ممبر انجینئرنگ کی چیئرمین سی ڈی اے کو بلیو ایریا پارکنگ پلازے پر تفصیلی بریفننگ دی انھوں نے کہا کہ پارکنگ پلازے کا اسٹرکچر ورک مکمل کرلیا گیا ہے ریونیو کو بڑھانے کیلئے پارکنگ پلازے کی سپیس کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کی تجاویز زیر غور لائی گئیں چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ پارکنگ پلازے کی لفٹ سمیت الیکٹرکل کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے، چیئرمین سی ڈی اے کو بتا کہ پارکنگ پلازہ دو بیسمنٹس سمیت گراؤنڈ اور 5 فلورز پر مشتمل ہوگا پہلے مرحلے میں بلیو ایریا پارکنگ پلازے میں 64 دکانوں میں سے 26 دکانیں نیلام عام کے لئے پیش کی جائے گئی .

پارکنگ پلازے کے روف ٹاپ پر اوپن ائیر ریسٹورنٹ اور کیفے کے حوالے سے بھی پلان پیش کیا گیاروف ٹاپ پر سیمنا گھر سمیت مختلف تفریحی سہولیات بھی شہریوں کو میسر ہونگی،پارکنگ پلازے میں پارکنگ فلورز کے بہترین استعمال کے حوالے سے بھی تجاوز پیش کی گئیں اجلاس میں آرٹ اینڈ کرافٹ ویلج کے ڈیزائن اور اس سے متعلق ثقافتی سرگرمیوں کے حوالے سے مختلف تجاویز زیر غور لائی گئیںآرٹ اینڈ کرافٹ ویلج 21 ایکڑ رقبے پر اسلام آباد کی پرائم لوکیشن پر واقع ہے،بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ آرٹ اینڈ کرافٹ ویلج میں ریستوران، اسٹوڈیو سمیت آرٹ اینڈ کرافٹ ورکشاپ ایریاکا قیام بھی عمل میں لایا جائے گا.

ا ٓرٹ اینڈ کرافٹ ویلج میں ایکسپو ہال، سیاحت، آرٹ اینڈ کرافٹ سٹالز، ایمفٹی تھیٹر، سینما گھر جیسی سہولیات بھی فراہم کی جائیں گی، آرٹ اینڈ کرافٹ ویلج میں سائیکل ٹریکس اور جوگنگ ایریاز بھی تعمیر کئے جائیں، چیئرمین سی ڈی اے نے کہا کہ آرٹ اینڈ کرافٹ ویلج کے روڈ انفراسٹرکچر پر جلد کام مکمل کیا جائے، چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاواآرٹ اینڈ کرافٹ ویلج کے باقی ماندہ تعمیراتی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کی۔