سی ڈی اے کے ملازمین نے فیصلہ سنا دیا پاشا گروپ کو سی بی اے بنانا ہے

اسلام آباد (سٹی رپورٹر)سی ڈی اے کے ملازمین نے فیصلہ سنا دیا پاشا گروپ کو سی بی اے بنانا ہے آج سی ڈی اے ریفرنڈم 2025 کے حوالے سے آخری جلسہ میں ہزاروں ملازمین کی شرکت سی ڈی اے ریفرنڈم 2025 کے حوالے سے آج مہم چلانے کا وقت رات 12 بجے ختم ہو جائے گا چنانچہ ہر دفعہ کی طرح اس دفعہ بھی سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ کا آخری جلسہ آج مورخہ 4 فروری مرکزی کیمپ آفس گول مارکیٹ اسٹاپ نزد اقبال ہال منعقد کیا گیا جس میں سی ڈی اے ملازمین کی ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی ملازمین کی جانب سے سی ڈی اے ایمپلائز یونین پاشا گروپ کے جلسے میں بھرپور شرکت نے ثابت کر دیا کہ اس بار سی بی اے انشاءاللہ پاشا گروپ کا ہو گا.

اپنے آخری جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سیکرٹری عزت کمال پاشا نے کہا کہ انشاءاللہ سی بی اے بننے کے بعد ملازمین کے پلاٹ ، بچوں کی بھرتی ، اور تمام مسائل حل کر کے ملازمین کی دہلیز تک پہنچائیں گے اور ادارے کا تحفظ یقینی بنائیں گے رٹائرڈ مافیا یاسین گروپ نے ہمیشہ ملازمین کو مایوسی کے اندھیروں اور رشوت کے بازاروں میں دھکیلا ہے انشاءاللہ ملازمین کی مایوسی کو ختم کریں گے اور تمام انفراسٹرکچر کو رینیو کریں گے جس سے ملازمین کو فائیدہ ہو گا 6 فروری کو ملازمین کامیاب کروائیں تا کہ ملازمین کی مشکلات حل ہو سکیں .

آج کے آخری جلسہ میں پورے پاکستان کے ملازمین کے دلوں کی آواز جناب رحمان علی باجوہ صاحب نے بھی شرکت کی اور اگیگا کی جانب سے پاشا گروپ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور وفاق سمیت پورے پاکستان کی یونینز کی جانب سے پاشا گروپ کو بھرپور حمایت کی یقین دہانی کروائی اور ملازمین کو ہاؤس رینٹ سیلنگ اور اسپیشل الاؤنس کی خوشخبری کی نوید سنائی انشاءاللہ پاشا گروپ کے سی بی اے میں یہ سب سی ڈی اے ملازمین کو ملے گا اور پہلے کی طرح اس بار بھی پاشا گروپ اگیگا کے پلیٹ فارم سے ملازمین تک یہ خوشخبری پہنچائے گا.