اسلام آباد۔CDAمزدوریونین اسلام آبادکے تین سالہ عرصہ پرمحیط انتخابات 6فروری کوشیڈول کے مطابق ہونگے،اس سلسلہ میں مقررکردہ الیکشن کمیشن نے تمام ترانتظامات مکمل کرلیئے ہیں،چوہدری محمدیاسین گروپ کے مقابلہ میں امان اللہ خان گروپ،اورفرحت کمال پاشاگروپ بھی اپنے پینل سمیت انتخابی میدان میں موجودہیں،تینوں گروپوں کے امیدواروں کی جانب سے انتخابی سرگرمیاں تکمیل کے مراحل میں داخل ہوچکی ہیں،چوہدری یاسین گروپ امیدواربرائے جنرل سیکرٹری اورگروپ کے سپریم ہیڈمرزاسعیداخترکی شخصیات کسی تعارف کی محتاج نہیں،چوہدری محمدیاسین کانام آتے ہی مزدوریونین سے منسلک ووٹروں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھتے ہیں،چوہدری محمدیاسین نے اپنے گروپ کے سپریم ہیڈمرزاسعیداختر،اورقریبی ساتھی سیدنذرحسین شاہ کی موجودگی میں بتایاکہ میں متعددمرتبہ مزدوریونین کے انتخابات میں شاندارفتح حاصل کرچکاہوں،اورہماری کامیابی کی سب سے بڑی بنیادی وجہ یہ ہے کہ ہم نے مزدوروں کی خوشحالی کے ایجنڈے پرکام کرتے ہوئے بلاتفریق خدمات انجام دیں،انہوں نے بتایاکہ 2005ء میں جب CDAکے چیئرمین جناب کامران لاشاری صاحب تھے،ہم نے کوشش کرکے CDAکے مزدوروں کیلیئے سرکاری طورپرحج سکیم کااجراء کروایا،اورتمام رجسٹرڈملازمین کے درمیان قرعہ اندازی کرکے68افرادکوحج پربجھوانے کابندوبست کروایا،اور2005ء کی منظوری سے لے کراب تک قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب افرادکوہرسال حج پربجھوایاجارہاہے،چوہدری محمدیاسین نے بتایاکہ ہم نے مزیدکاوش کرکے ملازمین کیلیئے CDAاسلام آبادکے علاقہ میں چارہزارپلاٹ مختص کروائے،اوراس سکیم میں ہراس مزدورکوشامل کیاگیا،جس کی ملازمت کودس سال کاعرصہ مکمل ہوچکاتھا،قرعہ اندازی کرکے بلاتفریق مسلم غیرمسلم مردوخواتین سب کواسلام آبادکے علاقہ میں پلاٹ دلوائے،اس طرح عملی طورپرمزدوریونین سے منسلک ورکرزپرخوشحالی کے دروازے کھول دیئے گئے،علاوہ ازیں ملازمین کی ترقی کیلیئے تعلیم کی شرط کوختم کروایا،اورمحنت مسلسل کام اوراہلیت کی بنیادپرملازمین کے سکیل بڑھوائے،جس کے نتیجہ میں ترقی پانے والوں کوحقیقی خوشی اورراحت محسوس ہوئی،انہوں نے مزیدکہاکہ چیئرمینCDAعامرعلی احمداوردیگرافسران کی خصوصی مہربانی سے ان ملازمین کی بیوگان کی تفصیلات اکٹھی کی گئیں،جوملازمین دوران سروس وفات پاچکے تھے،اورجناب یوسف رضاگیلانی کے دورحکومت میں ان بیوگان کوایک جگہ جمع کرکے اورمکمل تفصیلات کی روشنی میں ان بیوگان کوپلاٹ دلوائے گئے،جن کے پاس سرچھپانے کی کوئی جگہ نہ تھی،حقداروں کوان کاحق دلوایا،اورنئی ملازمتوں کیلیئے بھی مزیددروازے کھلوائے،2011-12ء میں CDAمیں مزید6ہزارپلاٹوں کی منظوری حاصل کی،لیکن بعض لوگوں نے اپنے مزدوردشمن رویے کی بناء پرعدالتوں میں کیس دائرکرکے گزشتہ 13برسوں سے غریبوں کوالاٹ کیئے جانے والے پلاٹوں کی راہ میں روڑے اٹکارکھے ہیں،لیکن ہم بھی لیگل ٹیم کے ہمراہ عدالتوں میں باقاعدگی کے ساتھ مزدوروں کے حقوق کے تحفظ کیلیئے اصولی موقف کی روشنی میں اپناکرداراداکررہے ہیں،اورانشاء اللہ فتح ہمارے اصولی موقف کوہوگی،اورمختص شدہ 6ھزارپلاٹ بذریعہ قرعہ اندازی حقداروں کے نام الاٹ کیئے جائینگے،ہماری ان خدمات کی بنیادپرCDAمزدوریونین کے تین سالہ مدت پرمبنی انتخابات کی تاریخ میں سب سے زیادہ کامیابیوں کاکریڈٹ ہمارے حصہ میں چلاآرہاہے،اور6فروری کے دن بھی انشاء اللہ کامیابی چاندستارہ نشان پرچوہدری محمدیاسین گروپ کی ہوگی،چوہدری محمدیاسین گروپ کے سپریم ہیڈمرزاسعیداخترنے بتایاکہ ہمارے گروپ کے سربراہ اپنی خوش اخلاقی،ملنساری،اورشرافت پرمبنی خدمات کی روشن تاریخ کی وجہ سے CDAمزدوریونین کے ہردلعزیزرہنماء ہیں،اورکرسچن کمیونٹی کے لوگ بھی بڑی واضح اکثریت کے ساتھ چوہدری یاسین گروپ کی حمایت میں ڈٹ کرکھڑے ہیں۔